ظہیرآباد 28 فروری (مشرقی آوازجدید): کمشنر ظہیرآباد اور چیئرپرسن بلدیہ نے شہر کے مختلف وارڈز 03، 06 اور 34 کا دورہ کیا۔ انہوں نے وارڈ کونسلرس سریدھر ریڈی (تیسرے وارڈ)، جنابائی (6ویں وارڈ) اور نیئر بیگم (34 ویں وارڈ) سے ملاقات کی اور مقامی مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔اس دورہ میں عہدیداروں نے خاص طور پر صفائی اور نکاسی آب کے نظام کا معائنہ کیا اور میونسپل عملہ کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کریں کہ لوگوں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ واضح رھےکہ اس دورے میں میونسپل اسٹاف اور افسران نے بھی شرکت کی۔۔۔۔
