بیدر۔ 28؍فروری (پریس نوٹ): بودھ مت کے راہبوں کی جانب سے ساری دنیا میں قیام امن کے لئے نکالی جارہی پیدل ریلی میںشریک ہوکر 54کیلومیٹرتک پیدل چلتے ہوئے ساری دنیا خصوصاً علاقہ کلیان کرناٹک کے عوام کوامن کاپیغام دینے والے بیدر کے سابق ایم ایل سی جناب اروندکمارارلی اور اردوزبان کے 65سالہ قدیم اردواخبار روزنامہ ’’حیدرآباد کرناٹک‘‘ کے مدیراعلیٰ جناب ایم اے علی کو پٹرول پمپ جیسے کاروبار میں قدم رکھنے پر کلیان کرناٹک اُرد وجرنلسٹ اسوسی ایشن بیدر کی جانب سے 27ی؍فروری جمعہ کو شالپوشی اور گلپوشی کرتے ہوئے دونوں صاحبان کو مبارک باد پیش کی گئی۔ جناب محمدیوسف رحیم بیدری صدر کلیان کرناٹک ارد وجرنلسٹ اسوسی ایشن بیدرکی رہائش گاہ موقوعہ پتال نگری ، گولہ خانہ بیدر میں یہ تقریب منعقد ہوئی۔ جس میںسابق ایم ایل سی مسٹر اروندکمارارلی ، جناب ایم اے علی مدیراعلیٰ روزنامہ ’’حیدرآباد کرناٹک ‘‘ ، جناب محمدیوسف رحیم بیدری کے علاوہ جناب سید یداللہ حسینی ، جناب عبدالقدیر لشکری ،جناب محمد عمران خان ،جناب سراج الحسن شادمان ،جناب محمد سلطان (فوٹوگرافر)،جناب محمدایوب علی ،جناب شعیب اللہ خان ،اورجناب عطااللہ مجید خان موجودتھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے