حق گوئی اور دلیری کا سنہرا باب شہادت امام خامنہ ای!

سہارنپور 2 مارچ (احمد رضا): عالم اسلام کو خوف زدہ کرکے اپنی دادا گر ی چمکانے والا امریکہ اور اسرائیل آج ایرانی فضائیہ حملوں سے تنگ آ کر جان کی بھیک مانگنے پر مجبور ہے ملک میں ہندو شدت پسند جہاں امام خامنہ ای کی شہادت پر مٹھائیاں بانٹ رہے ہیں وہیں امریکہ اور اسرائیل پر برسنے والی میزائلوں سے تمام یورو پ کے ممالک سوچ اور فکر میں  مبتلا ہیں اور خد کو ایران پر ہوئے حملوں سے لا تعلق بتا تے گھوم رہے ہیں دوسری جانب دنیاں کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایران نے اپنے ایمانی جذبہ کی بدولت امریکہ پر مسلسل میزائلوں سے حملے کرتے ہوئے اسکو خوف زدہ کر دیا ہے تین روز سے جاری حق کے لئے لڑی جانے والی جنگ میں ایرانی فوج نے ظالم ممالک کے لئے قبرستان تیار کر دیئے ہیں خد کو سب سے اعلی اور طاقت ور تسلیم کرنے والے نام نہاد دہشت گرد گروہ کے سرغنہ  امریکہ اور اسرائیل اب ایرانی فضائیہ حملوں سے بچنے کے لئے محفوظ جگہ تلاش کرتے ہوئے بھٹک رہے ہیں چاہ تے ہیں کہ ایران حملہ روک کر ٹیبل پر گفتگو کرے ، امریکہ اور اسرائیل نے اپنے حاسد اور نفرتی پلّوں کی راۓ پر ایران پر بڑا حملہ کرتے ہوئے امام خامنہ ای اور ان کے عزیز و اقارب کو شہید ضرور کر دیا مگر اپنی قبروں بھی کھود ڈالی ہیں۔
امامیہ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری مولانا علی حسین قمی اور فعال سوشل نیٹ ورکنگ رابطہ راشٹریہ سوشل کارکنان تنظیم کے سربراہ اور کنوینر محمد آفاق نے ایران کے سپریم لیڈر اور فلسطینی مسلمانوں کی مضبوط آواز سید آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کو ایک مرد مجاہد کی شہادت قرار دیا دونوں سوشل قائدین نے خامنہ ای کی شہادت پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سید امام خامنہ ای کی شہادت صرف ایران ہی نہیں بلکہ تمام عالم اسلام کے لئے  نہ قابل تلافی  نقصان ہے  مولانا حسین قمی اور محمّد آفاق نے نے کہا کہ سید علی خامنہ ای کی دل خراش شہادت نے اپنے پیچھے صبر و استقامت، حکمت و دانائی اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آہنی دیوار کی طرح کھڑے ہو کر مضبوط حمایت و پشت پناہی کرتے ہوئے تاریخ رقم کر دی ہے 86 سال کے اس بوڑھے شیر نے طاغوتی نظام کے سامنے سرینڈر کرنے سے ہمیشہ انکار کیا اپنے تقوی اور روحانی حو صلہ سے شیطانی طاقتوں کو للکارا، جب کہ دوسرے مسلم حکمراں اس شیطانی و طاغوت نظام کے سامنے جھکتے چلے گئے امام خامنہ ای نے ظالم شیاطین کے منھ میں ہاتھ ڈال کر نعرہ حق بلند کیا جبکہ دیگر ممالک نے ملت اسلامیہ کے مفاد کے ساتھ بڑی بے شرمی سے سمجھوتہ کیا اور ملت اسلامیہ کو نقصان پہنچا وہیں جسم سے لاغر اور  بزرگ امام وقت دماغ سے مضبوط و توانا  مرد دانا خامنہ ای نے ڈپلو میسی کی بساط پر ہمیشہ سے سیدھے طور پر اسرائیل اور امریکہ کو مات دی ڈپلومیسی کے میدان میں بار بار شکست فاش کھانے کی وجہ سے امریکہ بری طرح سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے اس لئے ظالم ممالک پے در پے ہونے والی شکست کی تاب نہی لا پا رہے ہیں نتیجہ میں امریکہ نے اپنے  پلّے اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران پر بزدلانہ حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں سپریم لیڈر خامنہ ای کی شہادت ہوگئی سپریم لیڈر کی جرات مندانہ شہادت ایران کو نظریاتی طور پر کمزور کرنے کے بجائے اور مضبوط کرے گی ، اس کی عسکری قیادت میں اضمحلال پیدا ہونے کے بجائے مزید جارح انداز میں امریکہ و اسرائیل اور اس کے ہمنواؤں پر حملے ہو رہے ہیں اسرائیل میں صف ماتم بچھ گئی ہے شہید خامنہ ای اپنے پیچھے نظریاتی قائدین کی ایک پوری ٹیم تیار کرکے دنیا سے رخصت ہوئے ہیں اس لئے ایرانی لیڈر شپ کی سطح پر کوئی خلا ان شاءاللہ پیدا نہیں ہو گا۔ یکے بعد دیگر ایرانی پرچم کو اٹھانے والے موجود ہیں جو ہو سکتا ہے ( ایک معلومات کے مطابق ) کہ امریکہ کے خلاف خامنہ ای سے زیادہ جارح تیز طرار و تیز مزاج اور نہ دبنے والے ثابت ہوں بہرحال خامنہ ای کی شہادت کے اثرات و نتائج آگے چل مشرق وسطی میں کیا نکلتے ہیں یہ وقت بتائے گا۔ مگر یہ بات یقینی ہے کہ سید خامنہ ای کی شہادت سے جنگ کی آگ سرد ہونے کے بجائے مزید بھڑکے گی جو مشرق وسطی کے پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے گی۔رب کائنات سے دعا ہے کہ وہ اہل ایمان کی مدد و نصرت فرمائے اور اہل باطل کو شکست سے دوچار کرے ، اور ایران کو شہید خامنہ ای کا نعم البدل عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین كرم فرما رحم فرما!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے