منااکھیلی۔12/فروری (عبدالقدیر لشکری): مسٹر راج شیکھر پاٹل سابق وزیر کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی مناسبت سے 17 مارچ کو ویر بھدریشور ڈگری کالج ہمناآباد میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ یہ پروقار تقریب ان کی اور ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے منعقد کی جائے گی جس میں شہر اور دیگر دیہاتوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے شرکت کی اپیل کی ہے۔
اس سلسلے میں مسٹر پاٹل نے آج اپنے گھر کے احاطے میں شہرِ ہمناآباد کے معزز مسلم بھائیوں سے مشاورت کی اور انتظامات پر تبادلۂ خیال کیا ملاقات میں افطار کے اوقات نشست و طعام کے نظم اور شرکاء کی سہولت کے حوالے سے تجاویز زیرِ غور آئیں سابق وزیر نے مسلم برادری سے اپیل کی کہ وہ افطار پارٹی میں کثیر تعداد میں شریک ہوں۔
اس موقع پر محمد افسر علی صدر کانگریس ہمنااباد اسمبلی حلقہ ،جناب حافظ محمد فیاض صاحب ،محمد مکرم جاں سابق نائب صدر ٹی ایم سی ہمنااباد ،سید یاسین علی ،سید کلیم اللہ ،سید ظفر ،اور دیگر لوگ موجود تھے۔
