- ہر کِٹ میں آٹا/چاول، دال، خوردنی تیل، چینی، نمک، چائے، کھجور اور دیگر ضروری اشیائے خورد و نوش شامل ہیں
- 3/ہزار سے زائد کٹ ابھی تک تقسیم کئے گئے۔
منااکھیلی۔19/فروری (عبدالقدیر لشکری): جناب محمد امان خان صاحب ہمنااباد کی جانب سے مستحق گھرانوں کے لیے پورے مہینے راشن کِٹس کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ منتظمین کے مطابق ہر کِٹ میں آٹا/چاول، دال، خوردنی تیل، چینی، نمک، چائے، کھجور اور دیگر ضروری اشیائے خورد و نوش شامل ہیں، تاکہ روزہ دار خاندانوں کو سحر و افطار میں سہولت میسر ہو۔ ان کے مطابق 3/ہزار سے زائد کٹ ابھی تک تقسیم کیا گیا ہے۔
امان خان صاحب نے بتایا کے بروز چہار شنبہ سے عید کِٹس کی تقسیم بھی مسلسل جاری ہے، جن میں سویّاں، خشک میوہ جات، شیر خرمہ کے لوازمات اور بچوں کے لیے مٹھائیاں شامل کی گئی ہیں تاکہ مستحق گھرانے عید کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں۔ تقسیم کا عمل مقامی رضاکاروں کی ٹیم کے تعاون سے مرحلہ وار اور باوقار انداز میں انجام دیا جا رہا ہے، تاکہ حقداروں کی عزتِ نفس کا مکمل خیال رکھا جا سکے۔
اور ان کی جانب سے کمار چنچولی دیہات اور چٹگوپہ تعلقہ میں بھی مسجد کی تعمیری کاموں میں بھی تعاون کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کے اور بھی مساجد کو رمضان کے بعد میں تعاون کرنا ہے۔
