سہارنپور( احمد رضا): غور کریں کہ صرف ماہ مقدس رمضان المبارک میں اس بار بھی شہر در شہر لاکھوں قرآن کریم نماز تراویح اور منفرد طور پر اہل ایمان کے ذریعے پڑھے گئے دین اسلام کی یہی خوبی ہے کہ ہم کو جو قرآن مجید اللہ تعالیٰ نے پیارے نبی اکرم صلیٰ اللہ علیہ وسلم کی بدولت ہم کو عطا کیا ہم اس پاک و عظیم الشان کلام کی تلاوت کر کے اپنے لئے اللہ تعالیٰ سے راحت اور رحمت طلب کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے بندوں کو بہترین طریقے سے ہم سبھی کو ایک سے بڑھ کر ایک نعمت عطا فرما دیتا ہے اس لئے لازم ہے کہ ہم ہر صورت تلاوت کلام اللہ شریف کریں اور دین اور دنیا میں خوشیاں حاصل کریں! قرآن مجید سننے اور سنانے کا یہ سلسلہ ازل سے شروع ہوا ہے اور تا قیامت تک جاری رہیگا الحمد للّٰہ امسال بھی ماہ مقدس میں حافظ عبدالصمد مغیثی بن مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی کے ذریعے نمازِ تراویح  میں قرآن کریم مکمل ہو نے پر مسجد کے احاطہ میں کل ایک شاندار روحانی تقریب کا انعقاد کیا گیا جسمیں علماۓ کرام اور معزز شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت فرمائی اور حافظ محترم عبد الصمد کو مبارکباد پیش کی غور طلب بات یہ ہے کہ گنگوہ علاقہ کی معروف بستی موضع جھاڑون کی بلال مسجد(جامع مسجد) میں مولانا محمد عارف رشیدی خلیفہ مجاز عاشق ملت الحاج شاہ مولانا حکیم محمد عبداللہ مغیثی قومی صدر آل انڈیا ملی کونسل کی سرپرستی میں 23 شب میں قران پاک مکمل کیا اس موقع پر ایک دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی مہتمم جامعہ رحمت گھگھرولی کل ہند کنوینر ال انڈیا ملی یوتھ ارگنائزیشن ملی کونسل نے کی جبکہ فون کال کے ذریعے مولانا حکیم محمد عبداللہ مغیثی قومی صدر آل انڈیا ملی کونسل نے مجمع کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو قرآن پاک کی تکمیل پر یہاں جمع کیا۔
دنیا میں اس سے بہتر کوئی اور مجلس نہیں ہوسکتی انہوں نے کہا کہ قرآن کریم جیسی کوئی کتاب نہ کبھی ہوئی اور نہ قیامت تک ہوسکتی قرآن کریم میں جو حقائق ہزاروں سال پہلے بیان کئے گئے تھےآج وہ سچ کی شکل و صورت میں دنیا کے سامنے ظاہر ہورہے ہیں انہوں نے قاری عبدالصمد مغیثی اور تمام سامعین و حاضرین کو مبارکباد دی اور نیک دعاؤں سے نوازا صدر محترم مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی نے اپنے خطاب میں اپیل کی کہ وہ اللہ سے اپنا رستہ مضبوط بناۓ اوررمضان مقدس اس عظیم و بابرکت مہینے میں زیادہ سے زیادہ عبادات میں مشغول رہیں اور اپنے بچوں کو قرآن کریم کی تعلیم سے آراستہ کرنے کی کوشش جاری رکھیں انہوں نے اپنے خطاب کے دوران حمدیہ اشعار بھی پیش کۓ اس پر رونق موقعے پر مفتی سخاوت قمرالحسینی نے قرآن پاک کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ قرآن کریم ہی وہ واحد کتاب ہے جس پر عمل کر کے دنیا وآخرت کی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے بھائی محمد یونس امیرجماعت حلقہ بہٹ نے بھی خطاب کیا پروگرام کا اختتام مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی کی دعا پر ہوا۔
اس موقع پر اہل جھاڑون کی علاوہ قرب و جوار کے علماء کرام ائمہ اور دیگر معززین بڑی تعداد میں شریک ہوئے خاص طور پر صوفی ساجد خان پور مولوی عبد الباطن مغیثی مولانا اسجد امام چندپورہ مولانا وسیم قاسمی مولانا اسجد گڑھی مولانا مہربان مولانا شارق مفتاحی قاری سہراب قاری شاہ نواز استاد احمد العلوم خانپور چودھری ھاشم چودھری ندیم چودھری وسیم چودھری صفدر  چودھری سلمان قاری اطہر چودھری نوشاد چودھری اسجد چودھری طالب چودھری ندیم چودھری سلمان ڈاکٹر واصل چودھری عبدالباسط BDC چودھری عدنان پردھان چودھری معروف  چودھری عاشق پردھان حاجی ھاشم حاجی عمر دین چودھری عمران چوہدری عالم چودھری عالی شان چودھری ارشاد چندپورہ کے علاوہ جامعہ رحمت گھگھرولی کے اساتذہ و ملازمین حضرات بھی شریک ہوئے پروگرام کے میزبان مولانا محمد عارف رشیدی نے تمام مہمانوں کا خیرمقدم وشکریہ اداکیا۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے