کوہیر. 3/ اپریل (مشرقی آوازجدید): جماعت اسلامی کوہیر کے زیر اہتمام ایس ایس فنکشن ہال میں منعقدہ عید ملاپ تقریب سے امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ محمد اظہر الدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ عید ملاپ تقاریب قومی یکجہتی کا مظہر ہوتے جس میں تمام  مذاہب کے لوگوں کو مدعو کیا جاتاہے اور آپس میں بھائی چارہ کی گفتگو ہوتی ہے اور ایک دوسرے کے خیالات سے واقفیت ہوتی ہے کوہیر کے اس پروگرام میں انھوں نے عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔
آج کے پروگرام کا آغاز حافظ عبدالباسط خطیب وامام  مسجد گڑھی نے تذکیر کی محمد منور نے تلگو ترجمانی پیش کی اکبر فاروق رکن جماعت نے خیر مقدمی کلمات اداکئے صدر نشین بلدیہ کوہیر اشوک نائب صدر نشین عبدالحنان جاوید ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر پاپی ریڈی نائب تحصیلدار یاسین خان ایس آئی کوہیر اوم شانتی سوسائٹی نے عید کی پرخلوص مبارکباد پیش کرتے ہوئے جماعت اسلامی کی ستائش کی اور کوہیر کو امن کا گہوارہ قرار دیا اور کہاکہ سب کا مالک ایک خدا ہے۔ ناظم ضلع سنگاریڈی مغرب نے کوہیر کو گنگاجمنی تہذیب سے متعارف کروایا پروفیسر انور خان مہمان خصوصی نے بہ زبان تلگو اپنے خطاب میں کہاکہ رمضان قرآن کا مہینہ ہے جس میں روزے فرض کردیئے گئے ہیں انھوں نے قرآن کو ساری انسانیت کےلئے ہدایت قرار دیا اور انھوں نے توحید رسالت اور آخرت کو بھی مثالوں سے سمجھایا۔
اس پروگرام کی نظامت امیر مقامی مسعود مجاہد نے کی جبکہ اظہار تشکر محمد معین الدین معاون ناظم ضلع سنگاریڈی مغرب نے پیش کیا برادران وطن کےلئے تلگو وانگریزی لٹریچر فراہم کیا گیا اور شیر خرمہ سے ضیافت کی ارکان جماعت اکبر فاروق محمد مکرم محمد ریاض الدین محمد زبیر نے بہترین انتظامات کئے اس موقع پر محترمہ سپریہ تحصیلدار جناب محمود علی معززین مردو خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے