بیدر۔ 13؍اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری): بچوں اور نوجوانوں کو موسم گرما کی تعطیلات میں دینی تعلیمات سے روشناس کرانے کے لیے مسجد شیخ مہتاب، ہمنا آبادکی انتظامی کمیٹی کے تحت ایک خصوصی دینی تعلیمی سمر کیمپ(گرمائی تعطیلاتی کورس) کا انعقاد کیا گیا ہے۔ یہ کیمپ 11؍اپریل 2026 سے شروع ہو چکا ہے اور 25 مئی 2026 تک جاری رہے گا۔منتظمین کے مطابق کیمپ کے روزانہ اوقات 11؍ بجے سے دوپہر 1؍ بجے تک رکھے گئے ہیں۔ تمام کلاسیں مسجد شیخ مہتاب، ہمنا آباد کے پرسکون ماحول میں منعقد کی جا رہی ہیں۔اس سمر کیمپ کے لیے ایک بہترین اور جامع نصاب مرتب کیا گیا ہے جس میں 18 اہم نکات شامل ہیں:پانچ کلمے (ترجمے کے ساتھ)(۲)ایمانِ مجمل اور ایمانِ مفصل (ترجمے کے ساتھ)(۳)نمازوں کے نام(۴)نمازوں کے اوقات(۵ اذکارِ نماز(۶ )شرائطِ نماز(۷) فرائضِ نماز(۸)نماز کی سنتیں(۹) وضو کے فرائض(۱۰) وضو کی سنتیں(۱۱)تیمم کے فرائض(۱۲)غسل کے فرائض(۱۳)غسل کی سنتیں(۱۴) 40 دعائیں(۱۵) 40 حدیثیں(۱۶)10 سورتیں(۱۷)تاریخِ اسلام(۱۸)سیرت النبی ﷺ کے متعلق ضروری معلومات۔ یہ خوشخبری بھی دی گئی ہے کہ سمر کیمپ مفت رہے گا اور سمر کیمپ کے اختتام کے بعد بھی دینی تعلیم کا سلسلہ منقطع نہیں ہوگا۔ عصر یا مغرب کے بعدمسجد شیخ مہتاب ہمناآباد میں عربی اور دینی تعلیم کا سلسلہ مستقل طور پر جاری رہے گا۔سرپرست حضرات اپنے بچوں کے داخلے اور مزید معلومات کے لیے 7892344563  / 9481981351 نمبرات پر رابطہ کر سکتے ہیںکہاجاتاہے کہ مقامی دانشوروں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے کورسز بچوں کی اخلاقی اور دینی تربیت میں سنگ میل ثابت ہوتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے