بیدر۔ 3؍جون (محمدیوسف رحیم بیدری): بھالکی کے ایم ایل اے ایشور کھنڈرے کے حامیوں نے چہارشنبہ کو شہربیدر میں جشن منایا جب انہیں وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کی قیادت والی نئی حکومت کی وزارت میں شامل کیاگیا۔ آج شام امبیڈکر سرکل کے قریب مقامی قائدین جمع ہوئے اور آتشبازی کی، نیز کانگریس پارٹی زندہ باد، چیف منسٹر ڈی کے شیوکمار زندہ باد، وزیر ایشور کھنڈرے زندہ باد جیسے نعرے لگائے۔ ایک دوسرے کو مٹھائی کھلا کر خوشیاں بانٹیں۔کانگریس ضلع یونٹ کے جنرل سکریٹریز ایم اے سمیع، جارج فرنانڈس، احسن پرویز کمال، سکریٹریز سنیل بچن، ایم ڈی مصباح احمد، رویندرا، لیڈر سنجے جاگیردار، کانگریس شیڈیولڈ کاسٹ ڈیویژن ضلع یونٹ کے صدر سنجو کمار ڈی کے، شیڈیولڈ ٹرائب ڈویژن ضلع یونٹ کے صدر راکیش کروباکھیلگی، شعبۂ قانون ضلع یونٹ کے صدرشرنپا شرما، این ایس یو آئی ڈسٹرکٹ یونٹ کے صدر سچن ملکاپورے، ضلع سوشل میڈیا انچارج مکیش، رمیش کمٹھانے، ودیا تگاوے، رانی، جیوتی، سپریتا، تیجما، سنگیتا، پریما اور کئی دیگر کانگریسی کارکنوں نے اس مسرت کے موقع پر شرکت کی۔اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی گئی ہے۔
