سدھارتھ نگر
اتر پردیش میں حج کمیٹی آف انڈیا نے حج 2027 کے لیے درخواست کا عمل باضابطہ طور پر شروع کر دیا ہے۔ خواہشمند عازمین حج 22 جون 2026 سے 20 جولائی 2026 تک حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ hajcommittee.gov.in اور موبائل ایپ "حج سو دیا” کے ذریعے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔
ضلع اقلیتی بہبود افسر نے بتایا کہ درخواست کے لیے ایک درست بین الاقوامی پاسپورٹ، پاسپورٹ سائز فوٹو، بینک پاس بک یا منسوخ شدہ چیک، اور ایڈریس پروف اپ لوڈ کرنا ضروری ہے۔ پاسپورٹ 31 دسمبر 2027 تک کارآمد ہونا چاہیے۔
حج کمیٹی کے مطابق ڈیجیٹل رینڈم سلیکشن (قرہ) جولائی 2026 کے آخری ہفتے میں کیا جائے گا۔ منتخب عازمین حج کو 10 اگست 2026 تک 1,52,300 روپے ایڈوانس جمع کروانے ہوں گے۔
سدھارتھ نگر میں پانچ حج ای سہولتی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔جہاں درخواست دہندگان کی آن لائن درخواستوں میں مدد کے لیے ضلع میں پانچ حج ای فسیلیٹیشن سنٹر قائم کیے گئے ہیں۔
حج کے فارم کے انتخاب کے بعد کسی بھی نشست کی منسوخی کے نتیجے میں حج 2027 کے رہنما خطوط کے مطابق جمع شدہ رقم سے کٹوتی ہوگی۔ لہذاصرف وہی لوگ درخواست دیں جو مکمل طور پر تیار اور حج کے لیے پرعزم ہوں۔

