منااکھیلی- 24/جون (عبدالقدیر لشکری): ہمنااباد اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی ڈاکٹر سدھو پاٹل نے محرم الحرام کے متبرک موقع پر شامتاباد دیہات کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے دیہات میں واقع مشہور حسینی عالم حضرت مولا علی اور عباس علی پیر عاشیر خانہ درگاہ پر حاضری دی اور (زیارت) کا شرف حاصل کیا۔ انہوں نے حلقے کی امن و امان، خوشحالی اور بھائی چارے کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔
اس موقع پر انیل کمار پاٹل، اسد پٹیل، پروین کلیانی نے خصوصی شرکت کی۔
درگاہ پر حاضری اور زیارت کے اس پروگرام میں دیگر اہم شخصیات جیسے شری منت کلیانی، بابو راؤ کلکرنی، تاج الدین صاحب، شیخ محبوب، شریف شاہ، عظیم الدین توگلور، جھرپا جمعدار، نثار احمد، معین الدین پٹیل، رسول احمد، لال شاہ، یوسف گتدار، دھنراج، حاجی ماس اور سردار پٹیل سمیت بڑی تعداد میں مقامی لوگ اور کارکنان موجود تھے۔
