ظہیرآباد 28 جون(مشرقی آواز جدید): ظہیر آباد میں واقع حضرت سید برہان شاہ تکیہ میں محرم کی پانچویں سے بارہ امام چاند پیروں کی استادگی عمل میں آئی۔ جہاں 11 محرم کو میلہ وجلوس کا اہتمام کیا جاتاہے جس میں ظہیر آباد کے قدیم علموں میں حضرت ذوالفقار علی اور حضرت حسینی بادشاہ کا توقف ہوتا ہے۔ بعد ازاں سید اقبال شاہ سجادہ نشین و متولی درگاہ سید برہان علی شاہ کی زیرنگرانی اور برادار متولی سید ضمیر الدین شاہ کے زیر دست بعد عشاء ذوالفقار علی اور حسینی بادشاہ علم کی مراسم سواریاں کو انجام دہی کے ذریعہ ان کے مقامات کو روانہ کر دیا گیا۔ اس جلوس و میلہ میں ظہیر آباد قرب و جوار کے زائرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور تبرکات حاصل کئے ۔
اس موقع پر براداران متولی سید ممتاز شاہ، سید صادق علی شاہ سید فردین شاہ ، سید فہد شاہ, سید فاریس شاہ کے علاوہ عقیدت مندوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے