گلبرگہ ۔ 29؍جون (راست):  بتاریخ 27 جون 2026ء کو سرگرم محب اُردو اور وظیفہ یاب محکمہ پولیس جناب خواجہ فریدالدین انعامدار نے سرکاری ہائر پرائمری اسکول اردو ؍انگریزی موقوعہ  شیخ روضہ گلبرگہ شریف پہنچ یر میر معلمہ و اسٹاف اور مہمانانِ گرامی جناب سالار مسعود ECO، جناب محمد جاوید CRP اورجناب عبدالجلیل CRP کی موجودگی میں اسکول کے طلباء و طالبات میں کتابیں تقسیم کیں اور میر معلمہ صاحبہ کو اسکول لائبریری کے لیے بھی چند کتابیں بطور تحفہ پیش کیں۔ میر معلمہ صاحبہ نے تمام مہمانوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور خواجہ فریدالدین انعامدار کے خاص دوست جناب حسام الدین جنیدی نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ آج سرکاری اردو اسکول کے طلبہ کی ہرممکن مددکرنے کی ضرورت ہے۔ اور یہ کام جناب خواجہ فریدالدین انعامدار کئی سال سے انجام دیتے ہیں۔ میری نیک تمنائیں طلبہ اور جناب انعامدار کے ساتھ ہیں ۔ اس بات کی اطلاع جناب خواجہ فریدالدین انعامدار کے ذرائع نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے