منااکھیلی۔ (عبدالقدیر لشکری): چٹگوپہ تعلقہ کے مختلف دیہاتوں میں ووٹر لسٹوں کی صد فیصد تصدیق اور درستگی کو یقینی بنانے کے لیے آج باضابطہ طور پر ‘ایس آئی آر’ (SIR) کے ضمن میں انومریشن (Enumeration) فارموں کی تقسیم کی شروعات عمل میں آئی۔ اس مہم کے تحت تعلقہ کے نرنہ دیہات میں بھی فارموں کی تقسیم کا کام تیزی سے شروع کر دیا گیا ہے تاکہ رائے دہندگان کی تفصیلات کا اندراج درست طریقے سے کیا جا سکے۔
تفصیلات کے مطابق پارٹ نمبر 196 کے بی ایل او، بوتھ لیول آفیسر محمد صلاح الدین نے نرنہ دیہات کے مختلف کھروں کو جا کر عوام سے ملاقات کی اور انومریشن فارموں کی تقسیم کی شروعات کی۔ اس دوران مقامی لوگوں میں محمد تاج الدین لشکری نے بھی بی ایل او محمد صلاح الدین کا بھرپور ساتھ دیا جس کی وجہ سے فارموں کی تقسیم کا عمل انتہائی پرامن اور منظم انداز میں شروع ہوا۔ اسی طرح دیگر نوجوانوں کی جانب سے بھی اس کام میں پہل دیکھی گئی۔ دیکھنا یہ ہے کہ آخرتک کام کی صورتحال کیاہوتی ہے؟ ہم کوشش کریں گے کہ اگر کوئی شکایت ہے تو اس شکایت کو اپنے اخبار میں جگہ دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے