منااکھیلی- 2/جولائی (عبدالقدیر لشکری): کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے گورنمنٹ ہائی اسکول نرنہ (تعلقہ چٹگوپہ) میں دہم جماعت (SSLC) میں ڈسٹنگشن سے کامیاب ہونے والی ہونہار طالبات کے اعزاز میں ایک پُروقار تہنیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر اردو صحافی عبدالقدیر لشکری نے نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی طالبات کی شال پوشی اور گلپوشی کرتے ہوئے انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔کامیاب طالبات میں زرینہ بیگم ولد بالے صاحب (88.12 فیصد) حبیبہ بیگم ولد مستان قریشی (87.52 فیصد) اور عائشہ فاطمہ ولد سلیم الدین (85.12 فیصد) شامل ہیں اس پُرمسرت موقع پر اسکول کے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے ان میں اسکولی بیگز، نوٹ بکس، پین، پینسل اور واٹر باٹلز جیسی ضروری تعلیمی اشیاء بھی تقسیم کی گئیں جسے پاکر طلبہ کے چہروں پر خوشی دیکھی گئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اردو صحافی عبدالقدیر لشکری نے شاندار کامیابی پر طالبات اور اساتذہ کی محنت کو زبردست الفاظ میں سراہا ۔ انہوں نے طلبہ کو تلقین کی کہ وہ آئندہ بھی اس سے بڑھ کر مظاہرہ کریں اور اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے اپنے والدین اور گاؤں کا نام روشن کریں۔ انہوں نے طلبہ وطالبات کو مشورہ دیا کے وہ موبائل فون کے بے جا استعمال سے پرہیز کریں اور اسے صرف اپنی اشد ضرورت اور تعلیمی مقاصد کے لیے ہی استعمال میں لائیں۔ تقریب میں اسکول کا اسٹاف بھی موجود تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے