بیدر. 2 ؍جولائی(محمدیوسف رحیم بیدری): معروف اسلامی اسکالرجناب محمد آصف الدین کل جمعہ 3؍ جولائی 2026 (17 محرم الحرام 1448ھ) کو مسجدِ الٰہی، نزد امبیڈکر سرکل، بیدر میں نمازِ جمعہ سے قبل SIR” مسلم کیا کرے؟” (حصہ دوم) کے عنوان پر خصوصی خطاب کریں گے۔ یہ خطاب دوپہر ایک بجے سے ڈیڑھ بجے تک ہوگا، جس میں موجودہ حالات کے تناظر میں مسلمانSIRکے حوالے سے کیاکام انجام دے؟ اس پر روشنی ڈالی جائے گی۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بروقت مسجدِ الٰہی پہنچ کر اس علمی و اصلاحی خطاب سے استفادہ کریں۔ اعلان کے مطابق حسبِ سہولت و موقع نمازِ جمعہ بھی مسجدِ الٰہی، بیدر میں ادا کی جا سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے