گلبرگہ۔ 2؍جولائی (راست): چوتھا عرس تاج المشائخ گلبرگہ شریف حضرت شیخ شاہ محمد تاج الدین جنیدی علیہ الرحمہ کے موقع پر اردو کی بہت ہی نیک اور حرکیاتی و سماجی شخصیت وظیفہ یاب محکمہ پولیس جناب خواجہ فریدالدین انعامدار نے گلبرگہ شریف کے شیخ روضہ محلہ میں واقعہ سرکاری اردو ہائی اسکول پہنچ کر صدر مدرس اور اسٹا ف کے علاوہ جناب سالار مسعود ECO، جناب جاوید میاں CRP، اورجناب عبدالجلیل CRP، جناب شیخ حسام الدین جنیدی کی باوقار موجودگی میں طالبات کو بیش بہا کتابوں کاتحفہ پیش کیا۔ صدر مدرس صاحب کو اسکول لائبریری کے لئے بھی خواجہ فریدالدین انعامدار نے کتابیں عطیہ کیں۔ صدر مدرس صاحب نے مہمانوں کاشکریہ اداکرتے ہوئے جناب خواجہ فریدالدین انعامدار کا بھی دل کی گہرائیوں سے شکریہ اداکیا۔
