منااکھیلی- 3/جولائی(عبدالقدیر لشکری): بیدر ضلع کے چٹگوپہ تعلقہ پنچایت میں پی ڈی او ڈیولپمنٹ ویلفیر ایسوسی ایشن تنظیم کی جانب سے یکم جولائی کو منعقدہ یوم صحافت کے موقع پر تمام صحافیوں کو شالپوشی گلپوشی کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سنتوش ہتیرگی نے کہا کہ اخبارات انسان کو زندگی میں اعلیٰ عہدوں تک پہنچانے اور ایک ذمہ دار شہری بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں زندگی میں آگے بڑھنے کے لئے میڈیا کا مطالعہ بے حد ضروری ہے اور میں خود اس کی ایک زندہ مثال ہوں۔
وہ یہاں منعقدہ تعلقہ پنچایت ہال میں یومِ صحافت (پریس ڈے) اور صحافیوں کے اعزاز میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے۔
سنتوش ہتیرگی نے اپنے طالب علمی کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ کالج کے زمانے سے ہی باقاعدگی سے مختلف اخبارات پڑھتے تھے اس عادت کی وجہ سے انہیں ملکی و عالمی حالات اور حالاتِ حاضرہ (Current Affairs) سے باخبر رہنے میں مدد ملی جس نے ان کے مستقبل کو سنوارنے میں اہم کردار ادا کیا انہوں نے زور دیا کے عوامی اور سماجی زندگی میں اخبارات کی اہمیت کو کبھی بھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
اس موقع پر پی ڈی او ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تعلقہ صدر ملپہ سونند، کرناٹک یونین آف ورکنگ جرنلسٹس چٹگوپہ تعلقہ کے نو منتخب صدر کرشنا پنچل اور ضلع ورکنگ کمیٹی کے رکن دوریودھن ہوگار، ہمنااباد تعلقہ صدر سنجوکمار جوننا نے بھی تقریب سے خطاب کیا پروگرام کے دوران تمام معززین اور صحافیوں کی موجودگی میں کیک کٹ کر جشن کیا گیا۔
تقریب میں چٹگوپہ اور ہمنااباد کے صحافی اور مختلف دیہاتوں کے پی ڈی او اور پنچایت کا عملہ موجود تھا پروگرام کا آغاز منااکھیلی گرام پنچایت کے پی ڈی او بھاگیہ جیوتی کے استقبالیہ کلمات سے ہوا جبکہ پی ڈی او سشانت نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے