منااکھیلی- 3/جولائی (عبدالقدیر لشکری): بیدر تعلقہ کے موضع بگدل میں آج بروز جمعہ تحصیلدار راوی دامہ نے ایک اہم دورہ کرتے ہوئے جاریہ سرکاری و انتخابی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور وہاں تعینات بوتھ لیول آفیسرز (BLOs) سمیت مقامی عوام سے براہ راست ملاقات کی۔
تحصیلدار راوی دامہ نے خاص طور پر ‘اینیومریشن فارم’ (Enumeration Form) کی تقسیم اور عوام کی جانب سے اسے پُر کیے جانے کے طریقہ کار سے متعلق تفصیلی معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے موقع پر موجود بی ایل اوز کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ فارموں کی تقسیم کے عمل کو مزید تیز اور فعال بنایا جائے تاکے کوئی بھی مستحق شہری اس مہم سے محروم نہ رہے اور تمام کام مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جا سکے انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کے وہ فارم پُر کرنے میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور متعلقہ افسران سے تعاون کریں۔
اس اہم دورے اور معائنے کے موقع پر بگدل کے گرداور محمد یونس، کمٹھانہ کے گرداور بالاجی، بگدل کے اے او لکشمن اور دیگر بی ایل اوز سمیت مقامی معززین موجود تھے۔
