بیدر۔ 6؍جولائی (محمدیوسف رحیم بیدری): وزیرِ اعلیٰ ڈی کے شیوکمار آج پیر کو بسونا کی کرم بھومی بسواکلیان کے دورہ پر ہیں۔ کہاجارہاہے کہ وہ بیدر ہوائی اڈہ پر اتریں گے جہاں ضلع انچارج وزیر ایشورکھنڈرے ان کااستقبال کریں گے۔ بعدازاں ایک تقریب بسویشور چوک پر ہوگی اور پھر بیدر سے ہمناآباد ہوتے ہوئے براہ سڑک وہ بسواکلیان پہنچیں گے اور وہاں بسوامنٹپ کے تعمیراتی کام کاجائزہ لیں گے۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمار بیدر پہنچ چکے ہیں ۔ ضلع انچارج وزیرنے ان کااستقبال کیاہے ساتھ میں رکن اسمبلی بیدراورسابق وزیر جناب رحیم خان بھی ہونے کی اطلاع ہے۔
لیکن رحیم خان رکن اسمبلی بیدر کی بابت اس قدر منفی باتیں سننے میں آرہی ہیں کہ حیرت ہوتی ہے ۔ کانگریس پارٹی کے ایک مینارٹی قائد نے انہیںایم ایل اے کہنے کے بجائے کانگریسی قائد باضابطہ لکھ کر واٹس ایپ پر وائرل کیاہے۔ اس بات سے نشاندہی ہوتی ہے کہ بیدر کے رکن اسمبلی سے خود کانگریس میں کتنی ناراضی ہے۔ ان حالات میں پارٹی سے باہر کے مسلم معززین کا فرض بنتاہے کہ وہ رحیم خان رکن اسمبلی کی تائید میں آگے آئیں ورنہ آئندہ کوئی بات بھی ممکن ہوگی ۔
