بیدر۔ 6؍جولائی (محمدیوسف رحیم بیدری): سابق مرکزی وزیر بھگونت کھوبا نے بیدر شہر کے پرانے علاقے میں واقع بھیم نگر کالونی کے بوتھ نمبر 109 پر جاری ایس آئی آر کے عمل کا مشاہدہ کیا، توایک  خصوصی گروپ اپنے NGO کے دفتر میں جمع پایا گیا۔یہ دیکھ کربھگونت کھوبا نے وہاں موجود بی ایل او انیل کمار سے سوال کیا کہ آپ نے ان سب کو یہاں کیوںجمع کیا ہے ، جب کہ ان کے فارم ان کے گھر پہنچانے چاہیے، ۔ یہ پوچھے جانے پر بی ایل او انیل کمار الجھن کاشکار ہوگئے۔ مناسب جواب نہیں دیا اور اپنی اسکوٹی پر بھاگ گئے۔ یہ بات بھگونت کھوبا نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے بتائی ہے اور آگے کہاہے کہ ان کو دیکھ کر لڑکیاں اور کچھ دوسرے لوگ وہاں سے چلے گئے، جبکہ کچھ لوگ بی ایل او اور این جی او کو بچانے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن وہاں موجود دوسری برادری کے لو گوں کے مکان تک فارم نہیں پہنچائے گئے تھے۔ کہاکہ یہاں جمع ہو کر ایس آئی آر کے عمل کا مذاق اڑایاجارہاہے۔اسی طرح کے واقعات پہلے بھی رام نگر اور ہبلی میں ہوچکے ہیں اور اب بیدر میں بھی ایسا ہو رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کو اسے روکنا چاہئے۔ حکومتی احکامات اور قواعد کے مطابق ہر ایک کو SIR کے عمل میں حصہ لینا چاہیے۔ اہل ووٹرز کو کسی بھی وجہ سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے، اور نااہل ووٹرز SIR سے بچ نہیں سکتے۔
کھوبا نے وہاں جمع کچھ مسلم نوجوانوں سے کہا۔ ایس آئی آر سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے، لیکن آپ سب اس گلی میں اور این جی او کے دفتر میں بیٹھ کریہ عمل نہ کریں۔ میں اس معاملے کو ریاستی الیکشن کمیشن اور ڈپٹی کمشنر کی توجہ میں لاؤں گا۔ سابق مرکزی وزیر کھوبا نے یہ معاملہ مقامی لوگوں کی توجہ میں لاتے ہوئے کہاکہ کانگریس پارٹی ایس آئی آر کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس نے پہلے ہی دو تین جگہوں پر یہ کوشش کی ہے اور اسے اپنے تسلسل کے طور پر بیدر شہر میں بھی کر رہی ہے۔ سابق مرکزی وزیر بھگونت کھوبا نے ریاستی حکومت سے اپیل کی ہے کہ ریاستی حکومت کو اس کو روکنا چاہئے اور عہدیداروں کو قواعد کے مطابق ایس آئی آر کرنے کے لئے کہا جانا چاہئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے