کوہیر دکن 7/ جولائی( نمائندہ،جی،یم): کوہیر منڈل ایجوکیشنل افیسر محمد ذاکر حسین نے کوہیر منڈل کے مختلف سکولوں کا آج دورہ کرتے ہوئے ایف ایل این بیس لینڈ ٹیسٹ کا مشاہدہ کیا۔ریاست بھر میں اس ماں کی چھ اور سات تاریخ کو اس ٹیسٹ کا انعقاد موبائل ایپ کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔
اس خصوص میں منڈل کے کمپلیکس ہیڈ ماسٹرز اے پربھو’شریمتی شاردا’شریمتی سوچی ریتا اور محترمہ شبانہ بیگم نے بھی مختلف سکولز میں منعقد ہونے والے بیس لینڈ ٹیسٹ کا معائنہ کیا اور اساتذہ کو مفید مشورے دیے۔ مزید مسٹر محمد ذاکر حسین منڈل ایجوکیشن افیسر نے کہا کہ طلبہ ہی ملک کا مستقبل ہے اور والدین کا اثاثہ ہے والدین کو چاہیے کہ  اساتذہ کے مشورے پر عمل کریں اور اپنی اولاد کا مستقبل  سنوار لیں سرکاری مدارس میں حکومت کی جانب سے بہترین کھانا مفت کتابیں مفت یونیفارم مفت کمپیوٹر ٹریننگ اور بہترین ٹیچرز کا انتظام کیا گیا ہے والدین کو چاہیے کہ ان چیز کا بھرپور استفادہ کریں۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے