تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول الگول بوائز 1 میں سابق طلباء کی تہنیتی تقریب کا انعقاد، محمد فہیم الدین قریشی کا خطاب

ظہیرآباد 9 جولائی(نمائندہ،جی،یم): اس ترقی یافتہ دور میں ترقی صرف اور صرف تعلیم سے ہی ممکن یے. ان خیالات کا اظہار جناب محمد فہیم الدین قریشی چئیرمین تلنگانہ اقلیتی اقامتی تعلیمی ادارہ جات سوسائٹی نے آج الگول بوائز 1 میں سابق طلباء کی تہنیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا. انہوں نے مزید کہا کہ تلنگانہ میں ٹمریس سوسائٹی دوسری ریاستوں کے لیے بھی ایک مثالی ادارہ بن گیا ہے. غریب اور متوسط طبقے کے طلبہ بھی ان تعلیمی اداروں سے استفادہ کرتے ہوئے اعلی عہدوں پر فائز ہو رہے ہیں. جناب بی شفیع اللہُ سکریٹری ٹمریس نے اپنے خطاب میں کہا کہ طلباء اپنے پسندیدہ شعبوں میں اپنا مستقبل تلاش کریں. انہوں نے پرنسپل کو ہدایت دی کہ وہ تمام کورسیز کے لئے طلباء کی رہنمائی کریں. انہوں نے اساتذہ کی ستائش کی. قبل ازیں کلیم صدیقی جمیل نے تمہیدی خطاب کیا. بعد ازاں محمد نعیم الدین ڈسٹرکٹ فینانس آفیسر نے تمام مہمانوں کی شالپوشی کی. راجیہ لکشمی میڈیم نے نظامت کے فرائض انجام دے.
اس موقع پر شاہین تعلیمی ادارہ جات سوسائٹی کے بانی ڈاکٹر محمد عبدالقدیر صاحب، ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیئر آفیسر مسٹر وینکٹیشورلو ڈسٹرکٹ اکیڈمک کو آرڈینٹر محمد وسیم الدین، محمد یونس چیرمین میونسپل ظہیرآباد، ویجلنس آفیسر، صفیہ میڈم، کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے