بیدر۔ 9؍جولائی (ذرائع): معروف سماجی کارکن، ہیلتھ کیئر پروفیشنل اور Subiya Education and Welfare Society کے سیکریٹری شیخ سہیل اسلم کو سماجی خدمات، صحتِ عامہ اور عوامی فلاح و بہبود کے میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میںBharat Ratna Iconic Exrellence Award 2026سے نوازاگیا۔ اس موقع پر ملک بھر کی متعدد سیاسی، سماجی، تعلیمی اور مذہبی شخصیات نے انہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ذرائع کے بموجب انھیں ایوارڈ ملنے پر تلنگانہ پردیش کانگریس کے صدر بی۔ مہیش کمار گوڈا اور جناب محمد اظہرالدین وزیراقلیتی بہبودوحج نے شیخ سہیل اسلم شیخ محمد اصغر (اودگیر)کااستقبال کیا اور مبارک باد پیش کی۔ کرناٹک کے مسلم وزیر جناب یوٹی قادر اور ڈاکٹر عبدالقدیر چیرمین شاہین ادارہ جات بیدر نے بھی شیخ سہیل اسلم کو مبارک باد پیش کی ۔ جمعیت علماء ہند، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے وابستگان، مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندگان، دوست احباب، عزیز و اقارب اور سماجی شخصیات نے شیخ سہیل اسلم کو اس اعزاز پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی سماج کی خدمت کا سلسلہ اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھیں گے۔ کہاجاتاہے کہ شیخ سہیل اسلم طویل عرصے سے سماجی خدمت، تعلیم، صحت اور رفاہی سرگرمیوں سے وابستہ ہیں۔ وہSubiyaایجوکیشن اینڈ ویلفیر سوسائٹی کے سیکریٹری کی حیثیت سے تعلیمی، سماجی اور فلاحی منصوبوں کی نگرانی کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی متعدد سماجی اور رفاہی تنظیموں کی سرپرستی اور نگرانی میں عوامی خدمت انجام دے رہے ہیں، جن کے ذریعے ضرورت مند افراد کی مدد، یتیموں کی بہبود اور معاشرتی بیداری کے مختلف پروگرام مسلسل جاری ہیں۔ انھیں مبارک باد دینے کیلئے 8421445777 پررابطہ کرسکتے ہیں۔جناب شیخ سہیل اسلم نے تمام کاشکریہ اداکیاہے۔ موصوف کا تعلق بیدر شہر سے کافی گہرااور کئی رشتوں کے حوالے سے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے