قصبہ پہانی میں ایک روزہ عظیم الشان اجلاس عام کا انعقاد

ہردوئی (۱۱؍اگست): ضلع ہردوئی کے قصبہ پہانی میں ایک روزہ عظیم الشان جشن یوم آزادی اور مجاہدین کا کردار‘نہایت تزک واحتشام سے منعقد ہورہا ہے، مولانا عطاء اللہ قاسمی ناظم مدرسہ رحمانیہ محلہ لوہانی قصبہ پہانی نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہاکہ آپ اس حقیقت سے اچھی طرح واقف ہیں کہ: تاریخ سے واقفیت اور اسلاف کے حالات اور انکی قربانیوں سے روشناسی قوم کی ترقی  کیلئے ضروری ہے کیونکہ؛ مستقبل کے منصوبے اور نئی نسل میں ملی، دینی اور قومی شعور تاریخ کی واقفیت سے ہی پیدا ہو تا ہے۔ بنابریں جمعیۃ علماء پہانی نے مدارس کے ذمہ داران،اسکولوں کے پرنسپل اور قصبہ کے دانشوران کے تعاون اورباہمی مشورے سے 15:اگست 2026:ء یوم آزادی کے موقع پر ایک عظیم الشان پروگرام بعنوان جشن یوم آزادی اور مجاہدین کا کردار منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  لہٰذا 15/اگست 2026 بروز سنیچر بعد نماز مغر ب بمقام دارالعلوم محمدیہ جامع مسجد کٹرہ بازار پہانی کے میدان میں منعقد ہو رہا ہے جس میں مسلم غیر مسلم دانشور ان قوم وملت مجاہدین آزادی کے حالات اور قربانیوں پر روشنی ڈالیں گے لہٰذا آپ سے مؤدبانہ مخلصانہ درخواست ہے کہ پروگرام کی اہمیت وافادیت کو سامنے رکھ کر شرکت کو یقینی بنائیں۔
ارکین جمعیۃ علماء قصبہ پہانی ضلع ہردوئی کی جانب سے مولانا محمد عطاء اللہ قاسمی نے مذکورہ پروگرام میں شرکت کے لئے دعوت دی ہے اور اپنی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے پرزور اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے