بارش میں پانی جگہ جگہ جمع ہونے سے بیماریوں کے پھیلنے کا ہوتا ہے امکان

(عبدالمبین منصوری)

سدھارتھ نگر: حالیہ بارشوں نے ایک بار پھر میونسپل کارپوریشن کے وارڈوں کی حالت زار کو بے نقاب کر دیا ہے۔۔شاستری نگر کی گلیوں اور سڑکوں پر گھروں کے نالی کا گندہ پانی بے ترتیبی سے بہتا ہے جس کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ جس پر گاڑی چلانا تو دور کی بات ہے، پیدل چلنا بھی محال ہو جاتا ہے۔
بھری ہوئی نالیوں کا پانی سڑکوں پر بہنے سے سڑکوں کی اینٹیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر بکھر جاتی ہیں جس سے پانی سڑکوں پر پوری طرح سے پھیل جاتا ہے اور وارڈ کے مکینوں کو اسی گندے پانی سے مجبوری میں گزرنا پڑتا ہے۔
سماجی کارکن اور ایس پی کے نوجوان لیڈر جنید عالم نے کہا کہ محلے میں کونسلر کبھی نظر نہیں آتے۔ وہ وارڈ کے حوالے سے بالکل ہی بے فکر نظر آتے ہیں۔ کئی مہینوں سے سڑکوں   کی اینٹیں ٹوٹی ہوئی ہیں جس سے انتظامیہ پوری طرح بے فکر نظر آ رہی ہے۔ اس کے باوجود وارڈ کے سبھاسد اپنی دھن میں ہی مست رہتے ہیں۔
کئی ہفتے اور مہینے گزر جانے کے بعد بھی وارڈوں میں صفائی کے کارکن کہیں نظر نہیں آتے، جس سے کوڑے کچرے کا انبار ہر جانب لگا رہتا ہے جسے آوارہ جانور کوڑے کرکٹ کے ڈھیر کو پورے سڑک پر بکھیر دیتے ہیں جو بلا شبہ کئی مہلک بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے