انھیں کے ذکر سے ہر پل تسلی دل کی ملتی ہے
زمیں پر اور فلک پر بھی حکومت جس کی چلتی ہے

تصور میں وہ رہتے ہیں مدینہ میں ہمیشہ ہی
یہ ڈالی جن کے ہونٹوں سے درودوں کی نکلتی ہے

یہی سب کی تمنا ہے ، یہی سب کی بھی خواہش ہے
مدینہ ہم بھی دیکھیںگے یہ خواب آنکھوں میں پلتی ہے

منائیں کیوںنہ خوشیاںہم جشن ولادت کی
ہر اِک شئے آج دنیاکی خوشیوںمیں مچلتی ہے

ہے صدقہ غوث کا میرے، خواجہ کا کرم ہمدمؔ
غلامانِ محمدﷺ سے یہ دنیا جو دہلتی ہے

عبدالمبین منصوری
(ہمد مؔ سیوانی)
ضلع رپورٹر
مشرقی آواز جدید (اردو اخبار)
سدھارتھ نگر
موبائل نمبر: 9935044331

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے