مولانا محمد کلیم الدین صفی پوری کی عوام سے شرکت کی پُرزور اپیل
اناؤ (محمد جنید قاسمی): مرکز مسجد صفی پور میں10 ستمبر بروز جمعرات بعدنمازعشاء پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک زندگی اور اسوۂ حسنہ پر روشنی ڈالنے کے لیے ایک عظیم الشان و تاریخی ‘سیرت النبیؐ’ جلسے کا انعقاد ہونے جا رہا ہے۔ مولاناکلیم نے بتایاکہ معروف عالم دین شریعت وطریقت کے پیر،احیاء سنت کے حامی حضرت مولاناافضال الرحمن قاسمی شیخ الحدیث مدرسہ اشرف المدارس ہردو? اور دیگر علماء کرام شریک ہونگے،انہوں نے کہاکہ اس اہم پروگرام کو لے کر مقامی مسلمانوں اور عاشقانِ رسولؐ میں زبردست جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں مرکز کمیٹی کے سرکردہ حضرات جلسے کے داعی ومحرک مولانامحمد کلیم الدین صاحب نے تمام محبانِ رسولؐ اور اہل ایمان سے اس نورانی محفل میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرنے کی پُرزور اپیل کی ہے۔

(مفتی محمد جنیدقاسمی)
اس موقع پر جمعیۃ علماء ضلع اناؤ کے کنوینرمفتی محمد جنیدقاسمی نے اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا کہ: ”موجودہ دور کے پُرآشوب حالات میں حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرتِ پاک اور آپؐ کی امن و محبت پر مبنی تعلیمات پر عمل کرنا ہمارے لیے دنیا اور آخرت دونوں میں کامیابی کا واحد راستہ ہے۔ یہ جلسہ صرف ایک روایتی پروگرام نہیں، بلکہ اپنی زندگیوں کو بدلنے اورنبیٔ رحمتؐ سے اپنے رشتے کو استوار کرنے کا ایک سنہری موقع ہے۔”
مولانا کلیم الدین نے کہا کہ مرکزمسجدصفی پور کی دیرینہ روایت رہی ہے کہ وقتافوقتااس طرح کے پروگرام منعقد کرتی رہتی ہے،مولانانے آس پاس کے تمام علاقوں کے نوجوان، بزرگ اور دانشورانِ قوم سے 10 ستمبر کو وقتِ مقررہ پر مرکز مسجد صفی پور پہنچنے کی اپیل کی ہے۔
