آئندہ دو سے تین روز تک اسی طرح کے بارش کے موسم کا رہنے کا ہے امکان۔
(عبدالمبین منصوری)
سدھارتھ نگر۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ستمبر کے آخر میں خلیج بنگال میں بننے والے ایک نئے موسمی نظام کی وجہ سے شمالی ہندوستان میں یہ آخری بھاری بارش ہو رہی ہے۔اس کے بعد مانسون مکمل طور پر ختم ہوجائے گا۔
آنے والے دنوں میں 26 سے 27 ستمبر تک کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ درمیانی بارش کا الرٹ جاری کر دیا گیاہے۔ 28 سے 29 ستمبر تک بادل چھائے رہیں گے اور ہلکی بارش ہونے اورتاہم بارش میں نمایاں کمی واقع ہونےکے آثار ہیں۔
اکتوبر کے آغاز سے 30 ستمبر
تک صاف مو سم یعنی خشک اور دھوپ والا موسم کے ہونے کی امید جتا یی جا رہی ہے۔
محکمہ موسمیات نے اکتوبر کے شروعات میں تیز دھوپ اور گرمی میں اضافے کی پیشن گوئی کی ہے۔
دو دن کی مسلسل بارش سے نظام زندگی در ہم بر ہم ہو کر رہ گیا ہے۔ شہر کی سڑکیں سنسان ہو گئی ہیں۔ دکانوں کی رونقیں پھیکی ہو گئی ہے۔
تیز ہوائیں اور مسلسل بوندا باندی لوگوں کو بلا ضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے روک رہی ہے۔ مسلسل بارش سے سردی میں اضافہ ہو چکا ہے اور درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
ضلع میں آج کا درجہ حرارت کم سے کم 24 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری سیلسیس کے درمیان ناپا گیا ہے۔ ہوا مشرق سے 23 سے 26 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔ درجہ حرارت میں نمی 93 فیصد سے 96 فیصد کے درمیان بتائی جا ر ہی ہے۔
تیز بارش اور آندھی کے باعث ضلعی انتظامیہ نے اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ایسے میں محکمہ موسمیات کے دانشوروں اور ماہرین نے بچوں اور بزرگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
ضلع میں مسلسل موسلادھار بارش کی وجہ سے کئی درخت گر گئے ہیں۔ محکمہ جنگلات کی ٹیمیں ان گرے ہوئے درختوں کو ہٹانے میں مصروف ہے۔ محکمہ جنگلات اور ضلعی انتظامیہ نے بارش/طوفان کے دوران درختوں کے نیچے نہ رکنے کی ایڈوائزری جاری کی ہے۔ درختوں کے نیچے گاڑیاں کھڑی نہ کریں۔ جھکے ہوئے یا پھٹے ہوئے درختوں سے دور رہیں۔ بجلی کی تاروں پر گرے درختوں کو مت چھوئیں, درختوں کی قطار والی سڑکوں پر گاڑی آہستہ چلائیں۔ گرے ہوئے درخت خود نہ کاٹیں، لکڑی سرکاری ملکیت ہے۔ گرے ہوئے/خطرناک درختوں کی اطلاع نوگڑھ میں مو بایل نمبر 7839434719، با نسی میں مو بایل نمبر 9565552831، اٹوا میں مو بایل نمبر 6307351861، ڈمریا گنج میں مو بایل نمبر 6394760286,
خیسرہا مو بایل نمبر 9811250764 اور ڈویژنل آفس کے مو با ئیل نمبر 7651916175 پر اطلاع دینے کی اپیل کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ بجلی کے تار پر درخت گرنے کی صورت میں محکمہ بجلی اور ڈائل 112 نمبر یا محکمہ جنگلات کو اطلاع دینے کی اپیل کی گئی ہے۔

