کاوش قلم: عبدالقیوم ہمدم علی نگری

 

مؤمن ہے کس کا نام ذرا سر اٹھا کے دیکھ

اللہ کے نبی سے ذرا دل لگا کے دیکھ

ہاں آپ آئینہ ہیں ولایت کے اے جناب

سنت کوان کی پلکوں میں اپنی سجا کے دیکھ

امت کے مقتدا ہیں رسولوں کے تاج ہیں

سینےمیں اپنے انکی عقیدت بسا کے دیکھ

خیر الوری کو ایسی رسالت ملی عزیز

عالم کے راہبر ہیں وہ دل کو جگا کے دیکھ

وہ ختم مرسلین ہیں محشر کے ہیں شفیع

ان کی محبتوں کو تو دل میں بسا کے دیکھ

تجھ کو نصیب ہوگی رفاقت رسول کی

دستور مصطفی کو ذرا تو نبھاکے دیکھ

ہمدم نے لکھ دی نعت خیرالبشر مگر

سیرت نبئ پاک کی دل میں رچا کے دیکھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے