عزیزم شاہ عالم ابن اشتیاق احمد نے حافظ سبحان اللہ صاحب کی نگرانی میں صرف ایک سال بارہ دن کے قلیل عرصہ میں مکمل کیا حفظ قرآن
مینیجر جامعہ، پرنسپل اور جملہ اساتذہ کرام بالخصوص حافظ اسرائیل صاحب نے عزیزم محمد شاہد اور ان کے والدین کو دی مبارکباد
سدھارتھ نگر: نیپال بارڈر سے متصل شمال مشرقی یوپی کے مشہور و معروف ادارہ الجامعة الاسلامية تلکہنا کے طلباء و اساتذہ میں اس وقت خوشی و مسرت کی لہر دوڑ گئی جب شعبہ حفظ کے صدر جناب حافظ محمد اسرافیل صاحب نے یہ اطلاع دی کہ ان کے شعبہ کے ایک طالب علم نے صرف ایک سال بارہ دن کے قلیل عرصے میں حفظ قرآن مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔
مذکورہ خبر سنتے ہی مینیجر جامعہ، پرنسپل جامعہ اور جملہ اساتذہ کرام نے عزیزم شاہ عالم، ان کے استاذ حافظ سبحان اللہ اور ان کے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کی تمنا کی ہے۔
عزیزم شاہ عالم ابن اشتیاق احمد گوری بازار کے رہنے والے ہیں۔ انہوں نے بتاریخ 29/08/2023 کو حفظ قرآن مجید کا آغاز کیا تھا اور آج بتاریخ 10/09/2024 بروز منگل کو حفظ قرآن کریم مکمل کر لیا یعنی 1 سال 12 دن میں ماشاء اللہ حفظ قرآن مکمل کرلیا ہے۔
اللہ رب العالمین انھیں اچھی تعلیم و تربیت کا حامل اور دین کا داعی بنائے۔ اللہم زدہ فزدہ۔
