منا اکھیلی کے رہائشیوں نے ڈپٹی کمشنر بیدر کو دیا میمورنڈم
چٹگوپہ۔ 11؍ستمبر (عبدالقدیر لشکری): منااکھیلی کے رہنے والے تین درجن سے زائد افراد نے اپنی دستخطوں کے ساتھ ایک میمورنڈم ڈپٹی کمشنر بید رکو مبینہ طورپر دیاہے۔ جسمیں کہاگیاہے کہ منااکھیلی میں جل جیون مشن کاتعمیراتی کام درست طریقے سے نہیں ہورہاہے۔ ایچ ڈی پی اور ایم ڈی پی پائپ معیاری نہیں ڈالے گئے ہیں۔ سی سی روڈ میں ڈالے گئے پائپ دب گئے ہیں۔ یا ان کی شکل دوسری ہوگئی ہے۔ نالیوں کی وجہ سے بھی پائپ کامسئلہ ہے۔ گتہ دار نے کام مناسب طورپر نہیں کیاہے۔لہٰذا فوری طورپر اس کام کی جانچ کی جائے اوریہاں ہونے والے ناقص کام کوفوری روک دیاجائے۔ معیاری کام کرنے کاحکم جاری کیاجائے۔ یہ ہماری اپیل ہے۔
اسی طرح ایک اور میمورنڈم ضلع پنچایت بیدر کے دفتر اور پی ڈی او منااکھیلی کو بھی دینے کی اطلاع جناب عبدالقدیر لشکری نے دی ہے۔ دستخط میں بہت سے نام ہیں جیسے محمد محبوب، سید مصطفیٰ ، داؤد صاحب ، سید سفیان ، شیخ تاج الدین ، راجکما ر، شیخ اسماعیل ، محمد ظفر وغیرہ وغیرہ ۔
