چٹگوپہ۔ 11؍اکٹوبر (عبدالقدیر لشکری): ہمناآباد تعلقہ کے ہلی کھیڑ(بی) ٹی ایم سی کے صدر اور نائب صدر کے انتخابات آج 11؍ستمبر کو عمل میں آئے۔صدرکے عہدے کے لئے ایس سی (خاتون) اور نائب صدر کے عہدے کے لئے پسماندہ طبقہ (اے ) خاتون کیلئے محفوظ کی گئی نشستیں تھیں۔ اس حوالے سے صدر کے عہدے کے لئے جگدیوی زوجہ راجو شنکے ایک ہی خاتون نے پرچۂ نامزدگی داخل کیاتھا۔ لہٰذا ہلی کھیڑ(بی) ٹی ایم سی صدر نشست پران ہی کاانتخاب عمل میں آیا۔ اسی طرح نائب صدر عہدے کے لئے نسرین بیگم زوجہ محمد غوث الدین کااکلوتاپرچہ ء نامزدگی داخل کیاگیاتھاان ہی کے نام نائب صدر کاعہدہ نکل آیا۔ اور وہی منتخب ہوئیں۔ جس کااعلان آج دوپہر تحصیلدار محترمہ انجم تبسم لشکری کی موجودگی میں ہوا۔

اس موقع پر ہلیکھیڑ (بی) کے چیف آفیسر اشوک چنکوٹے،رکن بلدیہ محمد یوسف سوداگر،مہانتیا تیرتھ،ملیکارجن پربھا،عبدالرزاق محصولدار،محمد عارف،محمد فہیم،محمد ساجد پٹیل،ویرشیٹی دوڈمنی،ناگراج، اوردیگر رکن بلدیہ وغیرہ موجود تھے۔رکن بلدیہ ہمناآباد افسر میاں کی شرکت کی بھی اطلاع ہے۔ یہ خبر جناب عبدالقدیرلشکری نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے