سرکاری اُردو ہائی اسکول کمٹھانہ کے معلم جناب محمد اسلم ایوارڈ سے نوازے گئے

بیدر۔ 13؍ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): سرکاری طورپرتعلقہ سطح ’’ٹیچرس ڈے ‘‘ کاکل 12؍ستمبر کو اہتمام کیاگیا۔اور اس تقریب میں مختلف معلم ومعلمات کو ایوارڈ سے نوازاگیا۔تفصیلات کے بموجب بیدر شہر کے پرتاپ نگرمیں واقع بیلداڑے فنکشن ہال میں جمعرات کو ’’یومِ اساتذہ ‘‘ تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت جناب رحیم خان رکن اسمبلی بیدر اور وزیر برائے بلدیہ اور حج نے کی۔

مہمان خصوصی کی حیثیت سے بیدر جنوب اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی ڈاکٹر شیلندربیلداڑے شریک رہے۔ ڈی ڈی پی آئی بیدر جناب ایم ڈی سلیم پاشاہ، بی ای او بیدر مسٹر ٹی آردوڈے اور وزیر رحیم خان اور رکن اسمبلی ڈاکٹر بیلداڑے کے ہاتھوں مختلف سرکاری اسکولوں کے معلم ومعلمات کو ایوارڈ سے نوازاگیاجن میں سرکاری اردو ہائی اسکول کمٹھانہ کے معلم جناب محمد اسلم بھی شامل تھے۔ طلبہ کو تعلیم دینے اورڈسپلن کی برقراری کے ضمن میں ان کی بہترین اورنمایاں کارکردگی کے پیش نظر شالپوشی، گلپوشی ،مومنٹو اور توصیفی سند کے ذریعہ ایوارڈ سے نوازاگیا۔ہردلعزیز معلم جناب محمد اسلم کے چاہنے والے طلبہ وطالبات اور ان کے والدین نے اس ایوارڈ پر اپنی مسرت کااظہار کیاہے۔

خصوصاً رکن گرام پنچایت جناب محمداسمعیل بودگی، جناب ایم ڈی خالد رکن گرام پنچایت، جناب ایم ڈی قادر رکن گرام پنچایت، جناب شیخ محبوب عرف گورے بھائی رکن گرام پنچایت،جناب محمدفاروق رکن گرام پنچایت، جناب عبدالکریم رکن گرام پنچایت اور جناب مفید صاحب وغیرہ نے جناب محمد اسلم صاحب کوایوارڈ کی مبارک باد پیش کی ہے۔ واضح رہے کہ جناب محمد اسلم صاحب طلبہ وطالبات میں ایک ہمدرد معلم کے طورپر بھی متعارف اور مشہور ہیں۔ وہ طلبہ اور اولیائے طلبہ دونوں کے قریب مانے جاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے