بیدر۔ 12؍ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): کرناٹک ایس سی ؍ایس ٹی جعلی ذات سرٹیفکیٹ مخالفت احتجاجی کمیٹی ضلع بیدر نے آج ڈپٹی کمشنر بیدر اور صدر ذات جانچ کمیٹی بیدر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بیدر کے توسط سے ایک میمورنڈم پیش کیاہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھالکی تعلقہ کے بڑی ذات کے 269 افراد نے قانون کے دائرے سے باہر جاکر ایس سی، بیڑاجنگم ، مالا جنگم ، اور بھووی ذات کا سرٹیفکیٹ حاصل کیاہے۔ ان کے خلاف اور محکمہ مالگذاری کے افسر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

کرناٹک ایس سی ؍ایس ٹی جعلی ذات سرٹیفکیٹ مخالفت احتجاجی کمیٹی ضلع بیدر نے آج بھالکی تعلقہ کے مختلف مقامات پر تحفظات کے حوالے سے الزام لگایاہے کہ کئی افراد ایسے ہیں جنہوں نے غیرقانونی اقدام اٹھاتے ہوئے ذات پات کا غلط سرٹیفکیٹ لے رکھاہے۔ خصوصیت کے ساتھ ایس سی فہرست میں آنے والے 19کے بیڑا جنگم ، 23کے تحت بھووی اور 68کے تحت مالاجنگم طبقہ کا جعلی سر ٹیفکیٹ 269سے زائد افراد نے لے رکھاہے۔ لہٰذا ان کی جانچ ہو اور متعلقہ محکمہ مالگذار ی کے افسر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں آئے۔

اس موقع پر راجکمار مولبھارتی ریاستی جنرل سکریڑی ، اور دیگر قائدین موجودتھے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسی تنظیم نے روی سوامی کے لئے گئے جعلی سرٹیفکیٹ پر بھی آواز اٹھاتے ہوئے کامیابی حاصل کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے