Oplus_131072
کلبرگی 14 / ستمبر(ڈاكٹر ماجد داغی): علاقہ کلیان کرناٹک کے لئے آرٹیکل 371 جے کے نفاذ کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر علاقہ کلیان کرناٹک کی پیشرفت اور آئین کے آرٹیکل 371 جے کی موجودہ صورتحال اور مسائل پر کلیان کرناٹک سنگھرش سمیتی ، شرن بسویشور ودیا وردھک سنگھ اور شرن بسوا یونیورسٹی کے اشتراک سے دوڈپا اپا سبھا منڈپ میں 16/ ستمبر 2024ء کو ایک میگا سیمینار کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔
اس بات کا اعلان مسٹر بسواراج دیشمکھ اعزازی صدر سمیتی و سیکریٹری ودیا وردھک سنگھ اور ڈاکٹر لکشمن دستی صدر سمیتی نے اپنے مشترکہ صحافتی بیان میں کیا. اس موقع پر آرٹیکل 371 جے کے ماہرین قانون ڈاکٹر رزاق استاد رائچور’ ہمپی یونیورسٹی کے ریٹائرڈ پروفیسر چندر شیکھر اور پروفیسر بسوراج کمنور اپنے خیالات کا اظہار کریں گے.  ڈاکٹر شرن بسپا اپا، ڈاکٹر ماتوشری دکشیانی اور چرنجیوی دوڈپااپا بھی اس سمینار میں موجود رہین گے.
سمینار کا افتتاح چیف منسٹر کے سیاسی مشیر بی آر پاٹل کریں گے۔ کلبرگی لوک سبھا رکن رادھا کرشن دوڈمنی اور ایم ایل اے ایم وی۔ پاٹل، الم پربھو پاٹل، کنیز فاطمہ قمرالاسلام، بسوراج متیمڈو، ڈاکٹر اویناش جادھو، سنیل ولاپورے، ششیل جی نموشی، ڈاکٹر۔ بی جی پاٹل، تپّنّپا کمکنور، جگدیو گتہ دار کے علاوہ مختلف اداراجات کے سربراہان کے علاوہ اس موقع پر شرن بسوا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر انل کمار بیڈوے، پروفیسر آر کے ہڑگی،  سریش چناشیٹی، ویجناتھ پاٹل، ای دھنراج،  پرنسپال سریش کمار نندگاؤں اور کئی ممتاز شخصیات موجود رہین گے.
ڈاکٹر ماجد داغی نائب صدر کلیان کرناٹک ہوراٹا سمیتی، ڈاکٹر منظور احمد دکنی اور راؤف قادری آل انڈیا اردو منچ، اسلم چونگے، عبدالرحیم، بابا فخرالدین انصاری نے مفکرین، دانشوروں، نوجوانوں، طلباء اور ضلع کے ترقی پسند شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس سمینار میں شرکت کرتے ہوئے علاقہ کے مجموعی مسائل پر معلومات سے استفادہ کریں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے