بیدر۔14؍ستمبر(محمدیوسف رحیم بیدری): حسب عمل روایت قدیم نبی خانہ مبارک بیدر میں مورخہ 12؍ربیع الاول م 16؍ستمبر بروزپیربعد نماز عشاء جلسہ جشن عید میلاد النبی ؐ زیر نگرانی جناب ڈاکٹر الحاج سید حسام الدین عزیر قادری صدر قاضی دارالقضأت بیدرنہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوگا۔ جلسہ میلاد النبیؐ میں حضرت علامہ مفتی حافظ و قاری ڈاکٹر سیّدشاہ مرتضیٰ علی صوفی قادری پرنسپل ایس۔یم۔وی۔ کالج حیدرآباد بحیثیت مہمان خصوصی شرکت اور خطاب فرمائین گے۔

حسب عمل روایت قدیم زیارت آثار موے مبارک ﷺ ڈاکٹر الحاج سید حسام الدین عزیر قادری صدر قاضی بیدر کی نگرانی میں کروائی جائیگی۔عقیدت مندان سے شرکت کی گزارش کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے