رپورٹ: منصور قاسمی

ریاض (سعودی عرب): الیاسمین انٹرنیشنل اسکول ریاض نے 20 ؍ستمبر 2024 کو سعودی چیپٹر کے CBSE اسپورٹس آبزرور ڈاکٹر وجیندر سنگھ کا خیرمقدم کیا۔ ڈاکٹر سنگھ اسپورٹس ٹرینرز میں ایک لیجنڈری شخصیت ہیں۔ ڈاکٹر وجیندر سنگھ، IIS جدہ میں ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن اور سعودی عرب میں کھیلوں کے لیے CBSE آبزرور کے طور پر دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے طلبا کو کھیلوں کی تربیت دے رہے ہیں۔ وہ فزیکل ایجوکیشن میں پی ایچ ڈی اور NSNI کے تربیت یافتہ اسپورٹس کوچ ہیں۔

سعودی عرب میں CBSE اسکولوں کے کلسٹر اسپورٹس میٹنگ کے لئے ڈاکٹر سنگھ نے ریاض کا دورہ کیا۔ ریاض کے دورے کے درمیان۲۰ ستمبر 2024 بروز جمعہ کو وہ اپنی اہلیہ مسز رنجیت کور کے ساتھ الیاسمین انٹرنیشنل اسکول ریاض کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے اسکول کے کھیلوں کی سہولیات کا مشاہدہ کیا اور ان کی تعریف کی۔ انہوں نے رہنمائی بھی کی کہ کھیلوں میں مزید ترقی کیسے کی جائے۔ الیاسمین اسکول کی انتظامیہ نے ڈاکٹر سنگھ کو کھیلوں میں ان کی خدمات کے لیے توصیفی سند پیش کی۔

کمپلیکس کے منیجر عبد الالہ المعینہ نے اپنی تقریر میں ڈاکٹر سنگھ کا اسکول کے دورے اور کھیلوں بالخصوص تائیکوانڈو کی بہتری کے لیے رہنمائی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ڈاکٹر سنگھ سے الیاسمین اسکول میں کھیلوں کے لیے مسلسل رہنمائی اور تعاون کی توقع ظاہر کی۔ عبد الالہ نے کلسٹر میٹ کے فاتحین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور یاسمین طالب علم عبدالرحمن علی اور طالبہ روزینہ کے لیے ہر طرح کی حمایت کا اظہار کیا جو بالترتیب جیولن تھرو اور لانگ جمپ میں قومی سطح پر شرکت کے لیے منتخب کیے گئے ہیں ۔
پرنسپل ڈاکٹرایس ایم شوکت پرویز نے ڈاکٹر سنگھ کا الیاسمین کے اسپورٹس کونسلر ہونے پرشکریہ ادا کیا ساتھ ہی الیاسمین انٹرنیشنل اسکول اور العطاء ایجوکیشن کمپنی کی انتظامیہ کا طلبا کی ہمہ گیر ترقی میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ڈاکٹر سنگھ اور مسز رنجیت کور کے استقبالیہ میں خاص طور پر کمپلیکس منیجر مسٹر عبد الالہ المعینہ، ڈاکٹر ایس ایم شوکت پرویز پرنسپل، مسز ریحانہ امجد ہیڈ مسٹریس کے جی سیکشن، مسز نکہت انجم ہیڈ مسٹریس گرلز سیکشن، مسز رہینہ لطیف آفس سپرنٹنڈنٹ، محمد الطاف سینئرکوآرڈینیٹر اور ڈاکٹر سعادت کوآرڈینیٹرنے شرکت کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے