بیدر۔ 23؍ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): جماعت اسلامی ہند کی ایک ماہی ملک گیر مہم ’’محاسن ِاخلاق کامیابی کے ضامن‘‘کے تحت کئی ایک پروگرام بفضل ِ الٰہی جاری وساری ہیں۔ سدرامیا لے آؤٹ کے قریب میلور میں محترمہ سمیرہ پروین کے مکان پر ٹی پارٹی کا اہتمام کیاگیا۔ محترمہ ارجمند بتول باجی صاحبہ نے سورہ نور کی تفسیرپیش کی ۔ ’’محاسنِ اخلاق کامیابی کے ضامن‘‘ مہم کا شریک خواتین میں تعارف پیش کیا گیا ۔اجتماع بڑا کامیاب رہا ۔ جملہ 35خواتین اس ٹی پارٹی میں شریک رہیں۔

ٹی پارٹی کے ساتھ محترمہ سمیرہ پروین صاحبہ نے ریفریشمنٹ کا بھی کافی اہتمام کررکھا تھا۔ دعا پر ٹی پارٹی اپنے اختتام کوپہنچی۔ مزید پروگرام شہر بیدر میںجاری ہیں۔ ان پروگراموں کے ذریعہ خواتین میں کافی بیداری محسوس کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے