اعظم گڑھ، (پریس ریلیز): مدرسۃ المدینہ فیضان صدّیق اکبر اعظم گڑھ (دعوت اسلامی انڈیا) کے ایک ہونہار طالب علم حافظ محمد ریحان عطاری بن عبدالکریم (ساکن بہرائچ شریف)نے مدرسۃ المدینہ کے پرنسپل حضرت مولانا محمد اقبال حسین مصباحی کی سرپرستی اور اپنے استاد خاص حافظ وقاری مولانا یونس رضا مصباحی کی نگرانی اور مدرسۃ المدینہ کے دیگر اساتذہ وطلبہ کی موجودگی میں ایک نشست میں مکمل قرآن پاک سناکراپنے اساتذہ اور والدین کا سر فخر سے اونچا کردیا۔
اللہ کریم عزیزم حافظ ریحان عطاری سلمہ کو مزید علوم دینیہ کے حصول کی توفیق بخشے۔ یقیناً قرآن پاک کا حافظ ہونا بہت ہی اکرام و اعزاز کی بات ہے،کل قیامت کے روز حافظ قرآن اور حافظ قرآن کے والدین کو امتیازی مقام ومرتبہ عطا کیا جائےگا اور اعزاز واکرام سے نوازا جائے گا-
اس موقع پر تمام اساتذہ وذمہ داران نے حافظ ریحان کو مبارکباد دیتے ہوئے گل پوشی فرمائ،اعظم گڑھ کے ڈسٹرکٹ نگراں کوثر عطاری صاحب نے خوشی کا اظہار کرتے ہوۓ حافظ ریحان عطاری سلمہ کو ڈھیر ساری دعاؤں سے نوازا-
مذکورہ اطلاع دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف کے ناظم تعلیمات ادیب شہیر حضرت مولانا محمد شمیم احمد صاحب نوری مصباحی نے پریس ریلیز کے ذریعہ دیا –

