ڈومریا گنج (سدھارتھ نگر): جناب نسیم احمد فلاحی صاحب امیر مقامی جماعت اسلامی ہند ڈومریا گنج سدھارتھ نگر کی اہلیہ کا سنیچر کی شام کو انتقال ہو گیا، اناللہ واناالیہ راجعون۔

نماز جنازہ اتوار کو 1.30 بجے دن میں خیر ٹیکنیکل کالج ڈومریا گنج سدھارتھ نگر کے صحن میں جبکہ 2.30 بجے قادرآباد میں ادا کی گئی۔ تجہیز و تکفین بھی قادر آباد میں ہی ہوئی۔

رفقاء و احباب، متعلقین اور قرب و جوار کے لوگ شریک رہے۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے