(فوٹو: علامہ محمد عمر قاسمی)

سنت کبیر نگر : جمعیۃ علماء ہند کے ضلع یونٹ کی انتخابی میٹنگ مدنی جامع مسجد اسلام آباد سمریاواں میں منعقد ہوئی۔جس میں متفقہ طور پر حسب سابق جمعیۃ علماء ضلع صدر علامہ محمد عمر قاسمی کو دوبارہ صدر منتخب کیا گیا۔ اور مولانا معشوق مظاہری کو ضلع جنرل سکریٹری منتخب کیا گیا۔

اس موقع پر جمعیۃ علماء ضلع صدر علامہ محمد عمر قاسمی نے کہا کہ اسلام مسلمانوں کو نظم و اتحاد کے ساتھ جماعتی زندگی گذارنے کی تعلیم دیتا ہے وہ انتشار اور خود سرائی کو قطعاً برداشت نہیں کرتا، اس لئے اس نے نظام عبادت کی روح اجتماعیت و شیرازہ بندی پر رکھا تاکہ مسلمان ایک مرکز سے وابستہ رہیں۔ انھوں نے علامہ اقبال کے شعر سے حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ

فرد قائم ربط ملت سے ہے تنہا کچھ نہیں

موج ہے دریا میں اور بیرون دریا کچھ نہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے