بیدر۔ 9؍اکٹوبر (محمدیوسف رحیم بیدری): شہر بیدر شورشرابہ اور ٹریفک کے ہجوم کے باعث وحشت میںمبتلا ہے۔ جس طرف جائیے صوتی آلودگی ویلکم کرتی نظر آئے گی۔ کپڑوں کے تاجر اپنے اپنے دوکانوں کے سامنے خصوصاً نئے شہر میں اسٹال لگائے ہوئے ہیں، کہیں پرشامیانہ تان دیاگیاہے۔ اور وہاں مائیک پر گانوں کے ساتھ کپڑوں کی سیل اور کپڑوں کی کوالٹی پر ریکارڈنگ لگاکر گاہکوں کورجحایاجارہاہے۔کہیں کہیں دسہرہ کے باعث لائٹنگ لگائی گئی ہے اور کم والیوم کے ساتھ انجوائے کیاجارہاہے۔

ذرائع کے بموجب 12؍اکٹوبر کو دسہرہ ہے اور تب تک یہ سب چلتارہے گا۔ اسی درمیان میں سیاست دانوں کے یوم پیدائش کے بڑے بڑے ہورڈنگس لگائے جارہے ہیں۔ پہلے ہورڈنگ دیواروں کولگائے جاتے تھے لیکن اب دوقدم آگے بڑھ کر فٹ پاتھ پر لکڑیوں کامچان بناکر ہورڈنگ لگائے جارہے ہیں اور یہ ہورڈنگ ہٹائے بھی نہیں جاتے۔ 30؍ستمبر کو بیدر جنوب کے رکن اسمبلی ڈاکٹر بیلداڑے کا یوم پیدائش تھا، کل 8اکٹوبرکی شب تک ایک ہورڈنگ مہاویر چوک کے پاس لگایاگیاتھا۔ وہ آج نکال کر اس کی جگہ دوسرے سیاست دان کے یوم ِ پیدائش کا ہورڈنگ لگایاگیاہے۔ کسی نے بتایاکہ دراصل وہ ہورڈنگ میں دولیڈروں کی یوم پیدائش کی تاریخ ہے۔ ایک ڈاکٹر بیلداڑے کی اور دوسری سنتوش کے بیلداڑے( کی 5؍اکٹوبر) کی ۔ جگہ جگہ تاجر پیشہ حضرات کپڑے فروخت کرنے کے ہورڈنگ لگائے ہوئے ہیں۔ یہ پتہ نہیں چل سکتاکہ ان ہورڈنگ کی بلدیہ بیدر سے اجازت لی گئی ہے یانہیں۔ اگر نہیں لی گئی ہے اجازت تو ہزاروں روپئے کانقصان بلدیہ بیدر کوجھیلنا پڑرہاہوگا۔ دوسری جانب شہر میں پھل زیادہ آئے ہوئے ہیں۔ سیب، جام(امرود)، کیلا (موز)، اور سنگترہ وغیرہ سے بازار بھرے ہوئے ہیں۔ خواتین کی آوک جاوک کافی سے زیادہ ہے۔ جانکار لوگوں نے بتایاکہ دسہرہ اوردیپاولی کی آمدآمد کی وجہ سے خواتین کی آوک جاوک میں اضافہ ہوا ہے۔البتہ کالج کی طالبات بھی گھومتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ کالج کے طلبہ بھی بازاروں میں دیکھے جارہے ہیں۔ جو بھی ہوٹریفک نئے شہر میں بڑھ گئی ہے۔ اور لوگ خریداری میں مصروف ہیں۔ پولیس بھی اپنے کام میں لگی ہوئی ہے۔ لیڈی کانسٹیبل بھی ذمہ داریوں میں مصروف ہیں۔ ویسے آج الٹاچشمہ کادلیپ جوشی عرف’’ جیٹھالال‘‘کی ڈانڈیا نائٹ بیدرمیں رکھی گئی ہے جس پر ٹکٹ رکھاگیاہے۔اورسخت ترین سیکورٹی سے متعلق پمفلٹ تقسیم کئے گئے ہیں۔ 10؍تاریخ کو صرف خواتین کے لئے ڈانڈیا نائٹ رہے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے