تعلیمی میدان میں آنے والی تبدیلیوں کے مدنظر اساتذہ اور والدین کے مابین میٹنگ بہت ضروری : محمود عالم
برجمن گنج(مہراج گنج): المائٹی پرا ئمر ی اسکول والمائٹی پبلک انٹر کالج کے زیراہتمام اساتذہ اور والدین کی میٹنگ اور انعامات کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایل۔ کے۔ جی سے کلاس۱۲؍ تک کے طلباء کے سہ ماہی امتحان کی مارک شیٹس تقسیم کی گئی،میٹنگ میں طلباء و طالبات کے والدین نے اپنے بچوں کی پروگریس رپورٹ دیکھی اور اپنی تجاویز بھی پیش کیں، جس پر کالج کے منیجر محمود عالم نے امید دلایا کہ والدین کی جانب سے بچوں کے بارے میں جو شکایات ہمیں دستیاب ہوئی ہیں ان کا فوری ازالہ کیا جائے گا اور کہا کہ: تعلیمی میدان میں مسلسل آنے والی تبدیلیوں کے پیش نظر اساتذہ اور والدین کے درمیان میٹنگ کا ہونا بہت ضروری ہے، اسکول میں زیر تعلیم بچوں کو ہر لحاظ سے بہتر بنانے کے لئے اساتذہ مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
اسی سلسلے میں اسکول میں اسمارٹ بورڈز کے ذریعے تدریسی کام کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے طلباء کو انتہائی جدید تعلیم حاصل ہو گی۔
کلاس میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے وا لے طلباء کو منیجر محمود عالم نے انعام و اکرام سے بھی نوازا اور کہا کہ امتحان میں کم نمبر حاصل کرنے والے طلباء کو مایوس نہیں ہونا چاہئے اور ششماہی امتحان میں اپنی کوتاہیوں اور خامیوں کو دور کرنا چاہئے۔ اسکول کے پرنسپل سنیل کمار نے کہا کہ بچوں کی پرورش میں اساتذہ اور والدین کا اہم کردار ہوتا ہے،دونوں کو اپنی اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنا چاہیے۔
اس موقع پر ایشور چندر چورسیہ، شبی احمد، محمد فاروق صدیقی، درگیش یادو، اشوک کمار، انگد پرساد، اکھلیش یادو، راکیش سہانی، پی ایس چوہان، ایم اے لاری، شرون کمار، مکیش مشرا، ابھیشیک کمار، حمیدہ بیگم، ایم اے صدیقی، سیتارام چوہان، ونے پانڈے، برج بھان یادو، امیت یادو سمیت اسکول کے تمام اساتذہ و طلباء اور سرپرست موجود تھے۔
