نبی کی شان میں گستاخیوں اور قرآن کریم کی توہین کیخلاف سرکار سخت قدم اٹھائے: الحاج سعید نوری
سہارنپور(احمد رضا): ملک بھر میں بچھلے کچھ سالوں سے قرآن کریم اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں توہین آمیز الفاظ بولنے کی بیماری سی لگ گئی ہے ہر کوئی بد بختی کا ثبوت پیش کرتے ہوئے قرآن مجید اور نبی کریم محمّد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان مبارک میں بیہودہ باتیں بیان کر نے میں شاید خد کو اعلی ظاہر کرنیکی ناکام کوشش کرتا رہتا ہے سبھی جانتے اور مانتے ہیں کہ کلام اللہ شریف اور نبی کریم کی عظمت میں گستاخیاں کرنے والے بری موت مرتے ہیں خدا کا قہر برستا ہے ایسے لوگوں پر لگاتار گستاخی کے شرمناک واقعا ت سے اور دین اسلام کے خلاف لگاتار شر انگیز حرکات اور بد زبانی سے پوری دنیا کے مسلم حلقوں میں زبردست رنج وغم کا ماحول دیکھا جا رہا ہے مگر سرکار کانوں میں مٹی ڈالے بیٹھی ہوئی ہے جو بیحد افسوس ناک اور خطرناک عمل ہے ، اس ضمن میں شہزادہ تاج الشریعہ مولانا ا سجد رضا خان نے ملک میں بڑھتی شان رسالت میں گستاخی کو لیکر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب تحفظ ناموس رسالت جیسے حسّاس ایشو پر حکومتیں اپنے سیاسی مفاد کیلئے مجرمین کو کھلا چھوڑ دیں اور اس حسّاس اور رنج وغم دینے والے ایشو یعنی کہ بھیانک جرم کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلم افراد کے خلاف ہی سنگین دفعات میں مقدمے درج کئے جانے لگیں تو ملک کی عدالت عظمی سپریم کورٹ کو از خود نوٹس لینا چاہئے تاکہ بھارت میں امن و سکون قائم رہے آپسی بھائی چارہ بھی بنا رہے علماء کرام کا کہنا ہے کہ مذہبی تشدد کو مٹھی بھر شدت پسند افراد کے ذریعہ جس خطرناک ڈھنگ سے ملک کے بیشتر حصوں میں ہوا دی جارہی ہے اس شر انگیز حکمت عملی پر لگام کسنی بیحد ضروری ہے سرکار کو اس شر انگیز اور بیہودہ حرکات پر وقت رہتے سخت کارروائی کرنی چاہئے!
اسلامی اسکالر عالم دین مولانا اسجد رضا خان نے اگے کہا کہ کسی بھی مذہب اور مذہبی پیشواؤں کے خلاف زبان درازی کرنے والوں کو سخت دفعات کے تحت جیل میں ڈال دیا جانا چاہئے تا کہ وطن عزیز میں بڑھتی نفرت اور کدورت پر لگام لگی رہی ملک بھر میں شانتی بنی رہے اور جبر و تشدد نہ پھیلنے پائے! پچہلے روز دہلی میں ہونیوالی علماے کرام کی خصوصی میٹنگ میں رہبر ملت الحاج محمد سید نوری نے کہا کہ بریلی سے مولانا ا سجد رضا خان نے جو بیان جاری کیا ہے ہم اس بیان کی مکمل تا ئید کرتے ہیں۔
اسلامی تعلیمات کے ماہر اور ملی رہبر الحاج محمد سعید نوری نے کہاکہ حکومتیں ناموس رسالت پر قانون بنائیں تاکہ آئے دن ہونے والے اس طرح کی مجرمانہ بد زبانی پر فوری روک لگائی جا سکے اور ملک میں بڑھتی نفرت مزید پروان نہ چڑھ پائے! اسجد رضا کے خصوصی بیان اور الحاج محمد سعید نوری کی تجویز کو سبھی علمائے کرام بلخصوص دہلی کے عالم دین نے خوب سراہا اور حضرت محمد سعید نوری کی اس عمدہ تجویز کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا دو روز قبل علاقہ مٹیا محل دہلی کے فاروقیہ بک ڈپو میں منعقد ہوئی علمائے کرام اس اہم میٹینگ کی صدارت الحاج معین الدین اشرفی نے کی۔
اس میں کچھوچھہ شریف سے حضرت سید بابر اشرف مولانا غلام ربانی مکتبہ جام نور مولانا محمد حسن خواجہ بکڈپو مولانا سید قیصر خالد حافظ مشکور کے علاوہ دہلی کے دیگر علمائے کرام بھی خاصی تعداد میں موجود رہے!
