بیدر۔ 14؍اکٹوبر2024: اردوروزنامہ ’’ادبی عکاس‘‘ بیدرکے مدیراعلیٰ جناب شاہ سعید الحسن قادری کے جواں سال فرزند اصغر شاہ شاروق حسن قادری ، ڈپلومہ اِن سیول انجینئر اور مدیرروزنامہ ’’ادبی عکاس‘‘ بیدرکی شادی خانہ آبادی شاہ جاوید قادری الملتانی سجادہ نشین ومتولی درگاہ حضرت ملتانی بادشاہ ؒ بیدر کی دختر نیک اختر کے ہمراہ زیرسرپرستی محترم سیدشاہ ظہورالحسن قادری بحسن وخوبی انجام پائی۔
بعدازاں لائق وفائق فرزند شاروق حسن قادری کا ولیمہ مسنونہ شہر کے انمول فنکشن ہال، حیدرآباد روڈ بیدر میں دیاگیا۔ جس میں حیاتِ دنیوی کے مختلف میدانوں مثلاً مذہب ومسلک، طب، صحافت، سیاست، تجارت اور تعلیم سے وابستہ سینکڑوں افراد (مردوخواتین) نے شرکت کی اور عروس وعروسہ کو بہتراورباوقار اسلامی زندگی گزارنے کیلئے دعائیں دیں۔ جیسے ہی نوشہ شاروق حسن قادری شہ نشین پر پہنچے، ان کے والد جناب سعیدالحسن قادری کے ہمراہ سب سے پہلے سینئر صحافی جناب سید یداللہ حسینی نے نوشہ کی گلپوشی کرتے ہوئے مبارک بادپیش کی۔ اسی طرح شاعروادیب اور صحافی جناب محمدیوسف رحیم بیدری نے نوشہ کی گلپوشی کرتے ہوئے ولیمہ مسنونہ کا اہتمام کرنے پر دعاؤں سے نوازا اور ایک بہتر ومثالی زندگی کی دعائیں دیں۔ ان ہی کے ساتھ انگریزی روزنامہ ’’پبلک کانفرنس‘‘ بیدر کے ایڈیٹر جناب عبدالقدیر اور محکمہ تعلقات عامہ بیدر کے افسر تنویراقبال اور اردو اخبار کے سینئر قاری اور الفا ہوٹل کے مالک جناب محمد علیم ودیگر نے بھی نوشہ اور ان کے والد کو مبارک باد پیش کی۔
واضح رہے کہ سید شاہ اسمٰعیل حسن قادری، ڈاکٹر سید شاہ وصی اللہ حسینی، سید شاہ فیض حسن قادری، محمد ناظم الدین، شاہ منظورحسن قادری، شاہ شاداب حسن قادری، قادری وحسینی فیملی نے مہمانوں کاخیرمقدم کیا۔ طعام کے پرتکلف اہتمام کے علاوہ چائے کا نظم بھی دیکھنے کوملا۔
