بیدر۔ 15؍اکٹوبر (محمدیوسف رحیم بیدری): گورسینا ضلع یونٹ نے چیف منسٹر سدرامیا پر زور دیا ہے کہ ریاستی حکومت کو جلد بازی میں مناسب ذات شماری کرائے بغیر درج فہرست ذاتوں کے اندرونی ریزرویشن کو نافذ نہیں کرنا چاہئے۔منگل کو شہر میں بنجارہ برادری کے قائدین نے ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے ذریعہ چیف منسٹر کو ایک مکتوب پیش کیا جس میں کہا گیا ہے کہ صحیح مطالعہ کئے بغیر داخلی ضابطوں کو نافذ نہیں کیا جانا چاہئے۔ اندرونی ریزرویشن اور ذات پات بنجارہ سماج کے خلاف ہے۔ انہوں نے اصرار کیا کہ آئینی طور پر دیئے گئے ریزرویشن کو غیر آئینی اور غیر سائنسی وطبقاتی قرار نہیں دیا جاناچاہئے۔
انہوں نے مطالبات کی تکمیل کے لیے ایک درخواست پیش کی ہے کہ ریاست میں پرائیویٹ سیکٹر میں ریزرویشن لاگو کرنے کے لیے لائے گئے بل کو نافذ کرنے کے لیے حکومت کو پہل کرنی چاہیے۔یہ عرضی آل انڈیا بنجارہ سماج کے ضلع صدر گووردھن راٹھوڈ ،، جنرل سکریٹری بنسی دھر راٹھوڈ، گور سینا ضلع صدر اتم جے جادھو، ضلع نائب صدر نیل کنٹھ راٹھوڈ، جنرل سکریٹری رمیش ایم جادھو، سنتوش این بانوتھ، بابو راؤ کے جادھو کی قیادت میں پیش کی گئی۔، اس موقع پر سنیل ایس راٹھوڈ، اشوک تلگھاٹ، کرشنا راٹھوڈ، سریتا راٹھوڑ، نرملا راٹھوڑ، دھنراج علی پور وغیرہ موجود تھے۔اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی گئی ہے۔ جس کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شیوکمار شیلونت نے حاصل کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے