بیدر۔ 16؍اکٹوبر (محمدیوسف رحیم بیدری): گیارنٹی اسکیمات نفاذ کمیٹی کے ضلع صدر امرت راؤ چمکوڑے سے ان کے دفتر موقوعہ ضلع پنچایت بیدر میں آج تین مسلم خواتین نے ملاقات کرکے شکایت درج کرائی کہ گرہا لکشمی اسکیم کے تحت حکومت کی جانب سے دی جانے والی رقم ان کے کھاتے میں جمع نہیں ہورہی ہے۔ اس پر امرت راؤ چمکوڑے نے خواتین کوتفصیل سے گرہا لکشمی کے تحت کیاجانے والا کام ، اور اس کے لئے مطلوبہ دستاویزات کی بات بتاتے ہوئے کہاکہ کبھی کبھی رقم جمع ہونے میں کئی ایک مسائل ہوتے ہیں، موصوف نے خواتین سے ان کی شکایت وصول کی۔

اس موقع پر جناب شیخ مسیح الدین نائب صدر ضلع کانگریس کمیٹی مینارٹی بیدر نے خواتین کی جانب سے نمائندگی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے