بیدر۔20؍اکٹوبر(محمدیوسف رحیم بیدری): بیدر سے تعلق رکھنے والا ادبی جوڑا مسٹر بی جی سدبٹے اور مسز یشودما سدبٹے کی دختر نیک اختر، جنہوں نے یہاں کے گورنمنٹ پولی ٹیکنک کالج میں اپنی تعلیم مکمل کی، ملک بھر میں کئی مضامین، کہانیوں اور ناولوں کے ذریعے جانی جاتی ہیں، جنہیں ادبی نام’سیکا’ سے جانا جاتا ہے، وہی ڈاکٹر کاویہ شری مہاگاونکرکو کلبرگی شرن بسوا یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی ڈگری سے نوازاہے۔کنڑ زبان کے شعبہ کی ڈاکٹرساریکا دیوی کالگی کی رہنمائی میں پیش کیا گیا مقالہ ”یشودمماں سدبٹے ۔ حیات اور تحاریر” کو یونیورسٹی نے منظوری دے دی ۔
کاساپا کی مبارکباد: ڈاکٹر کاویاشری مہاگاونکر (سدبٹے کاویاشری)کو، بیدرضلع کنڑا ساہتیہ پریشد کے صدر سریش چن شٹی، اعزازی سکریٹریز پروفیسر شیوکمار کٹے، ٹی۔ ایم۔ مچے، اعزازی خازن شیوشنکر ٹوکرے، دانی بابوراو، کاساپا کے سابق صدر پروفیسر سدرامپا ماسی مڑے، تعلقہ صدر ایم۔ ایس۔ منوہر، مصنفین میں ڈاکٹر بسواراج بلور، رضیہ بڑبٹی، جئے دیوی یدلاپورے، روپا پاٹل، ودیاوتی بلور، کستوری پٹ پلی، بھارتی وسترد،بیدر وچن ساہتیہ سمستھے لنگارتی اور علم پربھوناودگیرے، ضلع کے اردوادیبوں میں محمدیوسف رحیم بیدری، رحمت اللہ رحمت کے علاوہ دیگر ادباء وشعراء اور رشتہ داروں نے مبارک باد دی ہے۔ ریاستی سطح پر بہت سے اعزازات اور انعامات انھوں نے حاصل کیاہے۔ وچن ساہتیہ کاخصوصی تجزیہ کے لئے انہیں یادکیاجاتاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے