(عبدالمبین منصوری)
بڑھنی، سدھارتھ نگر: حال ہی میں سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کی ہدایت پر سماج وادی پارٹی کا ایک چھ رکنی وفد ایس پی کے ریاستی صدر شیام لال پال نے تشکیل دیا تھا تاکہ بڑھنی کے چرگھوا ندی پر بس حادثے میں جان و مال کے نقصان کی معلومات حاصل کی جا سکے۔
یہ وفد جمعہ کو شہرت گڑھ اسمبلی حلقہ کے موہن کولا اور کھجوریا گاؤں پہنچ کر متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کیا اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ کی بات کو بغور سن کر اپنی رپورٹ تیار کرکے قومی صدر کو سونپے گا۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ حال ہی میں عقیدت مندوں سے بھری بس دریا میں گرنے سے تین لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور 20 سے زیادہ لوگ زخمی ہو گئے تھے۔ جس کے لیے سماج وادی پارٹی نے ایک وفد تشکیل دیا تھا جس میں ایس پی ضلع صدر لال جی یادو، ایم ایل اے محترمہ سیدہ خاتون، ایس پی کے قومی رکن سنجے ودیارتھی، سابق امیدوار اگرسین سنگھ، ایس سی ایس ٹی کے قومی نائب صدر پردیپ پتھرکٹ، اسمبلی اسپیکر ہرینارائن یادو موجود تھے۔
اس دوران شہرت گڑھ اسمبلی کے سابق امیدوار اگرسین سنگھ نے بھی فوت شدگان کے وارثوں اور زخمیوں کے اہل خانہ کو مالی مدد فراہم کیے۔
وفد میں یوتھ بریگیڈ کے قومی سکریٹری خورشید احمد خان، لوہیا واہنی کے قومی سکریٹری دنیش یادو، امبیڈکر واہنی کے قومی سکریٹری پرساد پریمی، اسٹوڈنٹ اسمبلی کے ضلعی صدر وشنو عمر، اجے یادو، گڈو سنگھ، سکندر یادو پردھان اور دیگر شامل تھے۔ ڈبلیو سنگھ کے علاوہ دیگر ایس پی لیڈران اور کارکنان موجود تھے۔
